یوفون سم لگاؤ آفر
پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ (پی ٹی ایم ایل) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ
(پی ٹی سی ایل) کا مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ ہے۔ جس نے جنوری 2001 میں 'یوفون' کے نام
سے اپنا کام شروع کیا۔ PTCL کی نجکاری کے نتیجے میں یوفون 2006 میں ایمریٹس ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن گروپ (اتصالات) کا حصہ
بن گیا۔
اپنے آغاز کے بعد سے، Ufone 4G نے پاکستان میں لوگوں کو بہتر آسان اور سستی سروس فراہم کرنے کی طرف توجہ
مبذول کی۔ اس کے ساتھ ساتھ اپنے نیٹ ورک کو بڑھانے اور اپنی سروس دورافتادہ علاقوں
تک بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی۔ یوفون سب سے
کم کال ریٹ، واضح آواز اور بہترین نیٹ ورک کے ساتھ، Ufone 4G اپنے صارفین کو بغیر کسی پوشیدہ چارجز کے
آسان ٹیرف پیش کرنے کا ہمیشہ سے دعویٰ کرتا ہے۔
لیکن چونکہ یہ ایک سٹیٹ ادارہ رہا ہے اس وجہ سے یوفون انتظامیہ اپنا خاص
بیوروکریسی والا مزاج رکھتی ہے۔ جس طرح سے
یوفون کا نیٹ ورک اکیسویں صدی کے پہلے عشرے میں تیزی سے بڑھا اس تیزی کے ساتھ اس
کی انتظامیہ نے اپنی سروسز اور صارفین کو سہولیات کی فراہمی میں دلچسپی نہیں
دکھائی۔ ہمیشہ ایسے ایسے پیکجز اور آفرز متعارف کرائیں جس میں سے صرف چند کو چھوڑ
کے اکثر عوام میں دیگر نیٹ ورکس کی طرح مقبول نہیں ہو سکیں۔تاہم اپنے نیٹورک کی
بدولت پسماندہ علاقوں میں کافی حد تک یوفون کا استعمال کیا جاتاہے۔ لیکن بدلتے وقت
کے ساتھ ساتھ اپنی سروسز اور پیکجز کو اپ ڈیٹ نہیں جا رہا۔ 4جی سروس تو شروع کی
گئی مگر اپنی مسابقتی نیٹ ورکس کے مقابلے میں صارفین کیلئے بہتر پیکجز متعارف نہیں
کرائے گئے ۔ یہی وجہ ہے کہ یوفون کے بہت سے صارف دیگر نیٹ ورکس پر منتقل ہو رہے
ہیں یا کم از کم ڈیٹا کیلئے دیگر نیٹ ورکس
جیسے زونگ، جاز، اور ٹیلی نار کی سم کااستعمال کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔
یوفون سم لگاؤ آفر کی خصوصیات
یوفون سم لگاؤ آفر سے مندرجہ ذیل منٹس ،ایس ایم ایس اور ڈیٹا فری میں دیا جاتا
ہے۔
- یوفون، پی ٹی سی ایل ----- 6000 منٹس
- انٹرنیٹ ڈیٹا--------6000 ایم بی
- ایس ایم ایس-------6000میسجز
براہ کرم نوٹ کرلیں کہ صارفین کو اگلے 60 دنوں تک 50 U2U/PTCL منٹ، 50 MBs، 50 SMS روزانہ دیئے جائیں گے۔
اس کے علاوہ، 5 روپے یا اس سے زیادہ کے استعمال پر صارفین اضافی 50 یوفون پی ٹی سی
ایل منٹس، 50 ایس ایم ایس اور 50 ایم بی انٹرنیٹ 1 دن کے لیے حاصل کر سکتے ہیں۔
یوفون سم لگاؤ آفر کوڈ
یوفون سم لگاؤ آفر کوڈ درج ذیل ہے۔
یہ آفر حاصل کرنے کیلئے ٭5000# ڈائل کریں
شرائط و ضوابط
- صارفین 60 دنوں کی مدت کے لیے روزانہ 50 Ufone/PTCL منٹس حاصل کریں گے۔
- استعمال پر بونس 5 روپے یا اس سے زیادہ کے استعمال پر دستیاب ہوگا۔
- ایس ایل او آفر کے ذریعے کی جانے والی تمام کالوں پر 16ویں دن سے 0.12 روپے + ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
- انٹرنیٹ پیشکش کو 2G/3G/4G نیٹ ورکس کے علاقوں میں سبسکرائب اور استعمال کیا جا سکتا ہے۔
- SLO انٹرنیٹ کے استعمال پر وقت کی کوئی پابندی نہیں ہے۔
- یوفون کسی بھی وقت پیشکش واپس لینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
- پیشکش والیوم کی کھپت کے بعد، انٹرنیٹ فعال رہے گا اور پہلے سے طے شدہ ٹیرف پر چارج کیا جائے گا۔

0 تبصرے