تھانہ ریتڑہ قتل کیس، فیصلہ سنا دیا گیا، عمر قید اور
تین لاکھ جرمانہ
تونسہ شریف(اردو ورلڈ) ایک سال قبل تھانہ ریتڑہ کی حدود میں
گھریلو ناچاقی کی بنیاد پر شوہر ریاض حسین نے اپنی بیوی کو کلہاڑی کی وار سے
قتل کر دیا تھا۔
مقتولہ کے والد رحمت اللہ کی مدعیت میں ریاض حسین اور اس کے
بھائی فیاض حسین کے خلاف ایف آئی آر نمبر 40/20 بجرم 302 تھانہ ریٹرہ میں درج ہوئی
تھی۔ جس کا آج شفقت اللہ خان ایڈیشنل سیشن جج تونسہ شریف نے مقدمے کا فیصلہ سنا
دیا۔
ملزم ریاض حسین کو عمر قید اور 3 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی اور ملزم فیاض حسین کو بری کر دیا گیا۔

0 تبصرے