ٹبی قیصرانی کے نزدیک جان لیوا حادثہ، ایک شہری موقع پر جان کی بازی ہار گیا

ٹبی قیصرانی کے نزدیک جان لیوا حادثہ، ایک شہری موقع پر جان کی بازی ہار گیا

 

ٹبی قیصرانی کے نزدیک جان لیوا حادثہ، ایک شہری موقع پر جان کی بازی ہار گیا

 

ٹبی قیصرانی: ٹبی قیصرانی شہر کے نزدیک جان لیوا حادثہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں ایک شہری موقع پر جان کی بازی ہار گیا ہے۔

تفصیل کے مطابق ٹبی قیصرانی شہر کے نزدیک موٹرسائیکل اور مسافر بردار ویگن میں تصادم ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا ہے۔

جبکہ ویگن پر سوار مسافروں میں سے کچھ کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ تاہم ان کی زندگیوں کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔ ٹبی قیصرانی سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو اپریشن میں حصہ لیا۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔ 

جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت ٹبی قیصرانی کے رہائشی نعیم کے نام سے ہوئی ہے جو بیکری سیل مین کا کام کرتے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں:  انڈس ہائی وے ایک اور حادثہ ،گاڈی موڑ پر حادثے میں شہری شدید زخمی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے