ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ 192ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے میپکو ملازمین کوگزشتہ مالی سال 2021-22ء کی بہترین کارکردگی پر ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کی متفقہ طورپرمنظوری دی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ نے مختلف ایجنڈے پیش کئے جنہیں بورڈ آف ڈائریکٹرز نے متفقہ طورپر منظور کرلیا۔بورڈ نے جوائنٹ سیکرٹری ٹرانسمیشن پاور ڈویژن ظفر عباس اور سیکرٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ پنجاب محمد امجد بھٹی کو بورڈ ڈائریکٹر ز نامزد کرنے اور مختلف کمیٹیوں میں شامل کرنے کی منظوری دی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے میپکو میں جونیئر انجینئرز کی بھرتی، اسسٹنٹ منیجرکارپوریٹ اکاؤنٹس سے ڈپٹی منیجر کارپوریٹ اکاؤنٹس کے عہدے پر ترقی کے بورڈ کی توثیق کرنے سمیت مختلف منصوبوں کی منظوری دی۔
یہ بھی پڑھیں: 12 اکتوبر 1999 ء کو کیا ہوا؟ آنکھوں دیکھا احوال
قبل ازیں کمپنی سیکرٹری ساجد یعقوب انصاری نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ان کی تعیناتی سے اب تک بورڈ کے100اجلاس منعقد کروائے جس میں سیکرٹریٹ کے سٹاف نے ان تھک محنت سے فرائض سرانجام دئیے۔ چیئرمین بورڈ نے کمپنی سیکرٹری اور سٹاف کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ہم ٹیم ورک کی صورت میں کمپنی ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے اور ایسے اقدامات کریں گے جس سے کمپنی کو فوائد پہنچیں۔
اجلاس میں بورڈ ڈائریکٹرزانجینئر فضل اللہ دُرانی،میاں شاہد اقبال،خرم مشتاق،عمادالدین، رانا یاسر رؤف اورجام محمد جابرلاڑبھی موجود تھے جبکہ بورڈ ڈائریکٹرز اصغر لغاری، ظفر عباس اور جاوید اقبال نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر جنرل منیجر کسٹمرسروسز جام گل محمد زاہد، جنرل منیجر ٹیکنیکل ظفر اقبال گل، ڈائریکٹرجنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن لیاقت علی میمن، ڈائریکٹرایچ آر ایم وقاص مسعودچغتائی اور کمپنی سیکرٹری ساجد یعقوب انصاری بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈس ہائی وے کو دو رویہ کرنے کا منصوبہ، نجی رقبہ خریدنے کیلئے فنڈز جاری


0 تبصرے