12
اکتوبر 1999ء ہماری جمہوری تاریخ کا سیاہ دن ہے۔ جب ایک جمہوری حکومت کو ایک
غیرقانونی طریقے سے ہٹا دیا گیا۔ اس کے بعد مملکت خداداد کو ایک لمبے عرصے
کیلئےآمریت کے گھپ اندھیرے میں دھکیل دیا گیا۔
اسی طرح اپنے ہی ملک میں بھی انسانوں کو گاجرمولی کی طرح
کاٹا گیا۔ بم دھماکے ، فائرنگ، ڈرون حملے اور نہ جانے کیا کیا ہوا، حتیٰ کہ سربراہ
مملکت بھی کراچی کی سڑکوں پر عوام کے قتل عام پر مکے بنا بنا کر لوگوں کو ڈراتے
دھمکاتے اور وکٹری کے نشان بناتے رہے۔
پاکستان کے معروف اور نڈر صحافی اعزاز سید نے اپنے یوٹیوب
چینل ٹاک شاک پر عمر چیمہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے 12 اکتوبر کے حوالے سے تمام
کہانی حوالوں کے ساتھ کھول کر بیان کر دی ہے۔ وزیراعظم کے جہاز، وزیراعظم ہاؤس میں
کیا کیا ہوا؟ پی ٹی وی پر قبضے کا ڈرامہ کیسے انجام پایا؟ اور پھر جنرل
محمود(ریٹائرڈ) نے وزیراعظم کو سلیوٹ مار کر کیا کہا اور اس کے جواب میں نواز شریف
نے کونسا تاریخی جملہ کہا سب بتا دیا۔
اس وی لاگ میں بہت کچھ ہے ضرور دیکھئے گا۔ مجھے یقین ہے کہ آپ لوگوں کو پاکستان کی صحیح تاریخ جاننے کو ملے گی۔۔۔
سابق چیئرمین پیمرا و سینئر صحافی ابصار عالم پر حملے کی حقیقت سامنے آ گئی؟
پاکستان کی گمنام تاریخ، جس کاذکر ہمیں درسی کتابوں میں نہیں ملتا
پاکستان غربت کا شکار کیوں؟۔۔۔پارٹ:1 تحریر: فاروق شہزاد ملکانی


0 تبصرے