پانچ اضلاع کی منظوری کے ساتھ ہی جام پور کو ضلع بنانے کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے۔ محسن لغاری

جام پور (نمائندہ اردو ورلڈ) پنجاب میں پانچ نئے اضلاع کے قیام کی منظوری کے ساتھ ہی صوبائی وزیر خزانہ سردار محسن لغاری کے مطالبے پر جام پور کو ضلع بنانے پر بھی کام شروع کردیا گیا ھے ۔ توقع ھے کہ پنجاب میں نیا چھٹا ضلع جام پور کے قیام بارے بھی اگلے چند دنوں میں میٹنگ میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔ 


پانچ اضلاع کی منظوری کے ساتھ ہی جام پور کو ضلع بنانے کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے۔ محسن لغاری

 

اس ضمن میں چوہدری پرویز الہی نے سینئیر ممبر بورڈ آف ریونیو کو ھدایت کی ھے کہ جام پور ضلع قیام کی منظوری کا کیس منظوری کیلئے جلد وزیر اعلی سیکیریرٹ کو ارسال کیا جائے ۔

 

انسداد سموگ مہم جاری

حکومت پنجاب کی ہدایت پر انسداد سموگ مہم جاری ہے ۔سموگ مہم کے تحت دھان کی ودیگر فصلوں کی باقیات جلانے پر سختی سے پابندی ہے اس ضمن میں شہریوں و کاشتکاروں کو آگہی دی جائے تاکہ وہ سمو گ پیدا کرنے والے اسباب سے دور رہیں۔یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت شیخ عاشق حسین نے زراعت اور فیلڈافسران سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔


انہو ں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے انسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے سموگ کو آفت قرار دیا ہے اورسموگ کا سبب بننے والے عوامل پر سختی سے پابندی عائد کردی ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹرزراعت شیخ عاشق حسین نے کہاکہ سموگ سے گلے، ناک ،کان ، منہ، انکھوں اور سانس کی بیماریاں جنم لیتی ہیں جس سے انسانی صحت پر نہایت ہی مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔حکومت پنجاب سموگ کے خاتمہ کے لیے سنجیدہ اور موثر اقدامات کررہی ہے تاکہ عوام النا س کو سموگ کے مضر اثرات سے بچایا جاسکے انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت کے افسران انسداد سموگ مہم کے لئے کاشتکاروں کو آگہی دیں تاکہ وہ دھان ودیگر فصلوں کی باقیات کو نہ جلائیں ۔


یہ بھی پڑھیں: صارفین کی سہولت کے لئےمیپکو کی کسٹمرسروسز کو مزیدبہتربنانا ہماری ذمہ داری ہے۔ سردار جمال لغاری

 

خوشحال خان خٹک ایکسپریس کا روٹ بحال کیا جائے

 جام پور کے عوامی سماجی کاروباری حلقوں نے پشاور تا کراچی براستہ کوٹ ادو ڈیرہ غازیخان خوشحال خان خٹک ایکسپریس اور لاہور تا کوئٹہ براستہ کوٹ ادو ڈیرہ غازیخان چلتن ایکسپریس کے روٹس فی الفور بحال کئیے جائیں اور ٹرانسپورٹ کوچز مافیاء سے عوام کو نجات دلائی جائے ۔


یہ بھی پڑھیں: ”سرسید ؔ اور ثقافتی تکثیریت“....تحریر: تبسم آراء

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے