جام پور ( نمائندہ اردو ورلڈ ) رمک سے کشمور تک قومی شاہراہ کو دو رویہ کیا جائیگا حکومت پنجاب نے روڈ کی توسیع کےلئے نجی رقبہ خریدنے کے مطلوبہ فنڈز جاری کردئیے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ
دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مطلوبہ رقبہ کی جلد منتقلی کا ٹاسک دے دیا ہے اور امید ہے کہ پہلے فیز میں کشمور سے راجنپور تک روڈ کی کشادگی شروع کردی جائے گی۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ملاقات کے دوران کہا کہ دوسرے فیز میں راجنپور سے ڈیرہ غازی خان اور تیسرے فیز میں ڈیرہ غازی خان سے رمک تک روڈ کو کشادہ کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بنک کی طرف سے ابتدائی فنڈز بھی مختص کردئیے گئے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ راجنپور،جامپور ،ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شہر کےلئے چار بائی پاس بھی بنیں گے۔چوبیس چوبیس فٹ کے دو روڈ کے ساتھ میڈینز اور گرین بیلٹس بھی منصوبہ میں شامل ہے
کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ اس منصوبہ میں ان کی ذاتی دلچسپی شامل ہے اور انہوں نے گزشتہ روز جنرل منیجر این ایچ اے جنوبی پنجاب کو اپنے آفس میں مدعو کرکے منصوبہ کی اہمیت سے آگاہ کیا جی ایم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ نجی رقبہ ملنے پر وہ انڈس ہائی کو جلد دو رویہ کرنے کےلئے مکمل رفتار کے ساتھ کام شروع کردیں گے۔کمشنر نے کہا کہ یہ موٹروے طرز کی شاہراہ ہوگی اور یہ عوام کے اجتماعی مفاد کا منصوبہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پیف اساتذہ کا استحصال، مردوخواتین ٹیچرز معمولی تنخواہ لینے پر مجبور


0 تبصرے