![]() |
| فائل فوٹو |
میڈیا کو بتایا کہ ملک تنہائی جو سابقہ دور میں نا کام خارجہ پالیسی کی وجہ سے ہو گئی تھی بلاول بھٹو زرداری کے یورپی ممالک کے دوروں سے اور کشمیر پر جرمنی کی وزیر خارجہ کا بیان ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پالیسی سازوں نے بھی جرمن وزیر خارجہ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نوجوان بلاول بھٹو زرداری کی خارجہ محاذ پر بہت بڑی کامیابی ہے جس کا تمام تر کریڈٹ محترمہ بینظیر بھٹو صاحبہ کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری کو جاتا ہے جس نے اپنے ملک پاکستان کی تنہائی دور کر کے کشمیر پر جرمن وزیر خارجہ کے بیان پر پوری دنیا کی توجہ حاصل کر لی اور ساتھ ساتھ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر بھی بھر پور توجہ حاصل کر لی ہے جس پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوترس کا دورہ پاکستان اور سیلاب زدگان کی امداد کیلئے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے پاکستان کی امداد کیلئے تمام ممالک سے فنڈز فراہم کرنے کی اپیل پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ کلیم الدین کوریجہ اور سردار وقاص نوید گورچانی نے کہا کہ یہ ہے پاکستان پیپلز پارٹی جو صرف اور صرف پاکستان اور استحکام پاکستان چاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 12 اکتوبر 1999 ء کو کیا ہوا؟ آنکھوں دیکھا احوال
مزید میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جس طرح بد کلامی سے پاکستان اور پاکستان کے
استحکام کے ضامن اداروں کی تضحیک کی ہے اس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں اور
پاکستان کے استحکام کیلئے ہماری لیڈر شپ نے جو قربانیاں دی ہیں وہ ہم کسی صورت
عمران خان کی شکل میں غیر ملکی ایجنڈا پورا نہیں ہونے دیں گے مزید سابق صدر آصف
علی زرداری کی مکمل صحت یابی کی دعا مانگی اور حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور
آئندہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے ۔
خواجہ کلیم الدین کوریجہ رہنما پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ مخالفین جتنا مرضی جھوٹا پروپیگنڈہ کر لیں شکست ان کا مقدر بن چکی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: عوامی نمائندگان کی بے حسی اور مسائل ہی مسائل تحریر: فاروق شہزاد ملکانی


0 تبصرے