جام پور ( نمائندہ اردو ورلڈ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پورکا دورہ جام پور ، کرائم میٹنگ کا انعقاد ،امن وامان کی صورتحال اورمجموعی کارکردگی کا جائزہ۔منشیات فروشوں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم ۔
کچہ سے جرائم کے مکمل خاتمہ اور عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کرنے کے احکامات تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے جام پورکا دورہ کیا۔ جام پور پہنچنے پر ڈی پی او راجن پور احمد محی الدین کا ڈی ایس پی ثناءالللہ خان مستوئی ، ڈی ایس پی پرویز اختر آحمدانی نے پر تپاک استقبال کیا ۔ بعد ازاں ڈی پی او نے آفس تھانہ سٹی جام پور میں میٹنگ کاانعقاد ہوا۔ میٹنگ میں ڈی پی او راجن پور احمد محی الدین سمیت جملہ ایس ڈی پی او ز اور ایچ اوز نے شرکت کی ۔ڈی پی او کو ضلع کی مجموعی کارکردگی، کرائم کی صورتحال اورکرائم کنٹرول کےاقدامات سے متعلق کو بریف کیا ۔ ڈی پی او نے کرائم کی صورتحال ، جرائم کے خاتمے کےلیے پولیس کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا ۔
اس موقع پر ڈی پی او نے احکامات جاری کیئے کہ امن ومان کے قیام اور قانون کی بالادستی کو قائم رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کارلاکر جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے ۔منشیات فروشوں اور اشتہار ی مجرمان کے خلاف جاری آپریشن میں مزید تیزی لائی جائے اور اس سلسلہ میں زیادہ سے زیادہ کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ تھانہ جات میں آنے والے سائلین کی داد رسی اور ایف آئی آر کے بروقت اندارج کوہرصورت یقینی بنایا جائے ۔زیرالتوا ، زیر تفتیش مقدمات کی مجوزہ مدت میں میرٹ پرتفتیش مکمل کرکے جلد ازجلد چالان عدالتوں میں بھجوائے جائیں اور تفتیش کے معیار کوبہتر بنایاجائے تاکہ مجرمان کو قرار واقعی سزا مل سکے ۔ جرائم برخلاف پراپرٹی کے مقدمات میں مطلوب ملزمان گرفتاری کو یقینی بنایا جاے اور اس سلسلہ میں ضلع بھرکی کارکردگی کا ایک ہفتہ بعد جائزہ لیا جائےگا۔ رسہ گیروں ،پتھاریداروں ،اسلحہ نا جائز ، جوا،قبحہ خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ تھانہ جات میں غیر قانونی حراست اور تشد د کسی صورت برداشت نہیں ۔
ڈی پی او نے میٹنگ میں کچہ ایریا میں امن و امان کے قیام، مقامی آبادی کے تحفظ کے لیے پولیس کے اقدامات اور حاصل ہونے والی کامیابیوں کا جائزہ لیے کر کچہ ایریا میں جرائم پیشہ افراد اور سہولت کاروں کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن کرنے کے احکامات جاری کیئے ۔ڈی پی او نے شہروں کے داخلی راستوں میں قائم پولیس پکٹس کومزید سہولیات سے مزین کرنے اورکچہ میں تعینات ملازمین کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات دیئے۔ ڈی پی او کا کہنا تھاکہ کچہ سے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔کچہ ایریا میں عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کارلاکرمعاشرے کے امن میں خلل ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سےنمٹا جائے گا۔
ڈی جی خان ریجن میں پولیس کی شاندار کارکردگی
ریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان سید خرم علی کی زیر کمانڈ ریجن پولیس کی ماہ ستمبر میں شاندار کارکردگی ،01کروڑ68 لاکھ سےزائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد ۔261 ڈکیت ،774 اشتہاری مجرمان کے علاوہ 2181 دیگر مجرمان گرفتار۔منشیات کے 261 اور شراب کے 367 مقدمات درج ۔225 کلوچرس،30 کلوافیون،234 کلوبھنگ ،2کلو ہیروئن اور 19404 لیٹرشراب برآمد ۔اسلحہ ناجائز کے 242 مقدمات درج کرکے 21 کلاشنکوف،31 رائفلیں اور177 پسٹل برآمد کیئے گئے ۔1730 مقدمات کی تفتیش مکمل کرکے چالان عدالتوں میں بھجوادیئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان سید خرم علی کی زیر کمانڈ ریجن کے چاروں اضلاع ڈی جی خان،لیہ ،مظفر گڑھ اور راجن پور میں قانون شکنوں کے خلاف آپریشن جاری ہیں ۔
ڈیرہ غازی خان ریجن پولیس نے ماہ ستمبر کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سپیشل کمپین کے ذریعے 774اشتہاری مجرمان ،261 ڈکیتی و رہزنی میں ملوث گینگسٹرز سمیت 2181 دیگر مجرمان گرفتار کئے ۔ پولیس نے مختلف وارداتوں کے دوران چھینا گیا 01 کروڑ68 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا جسے قانونی طریق کار کے تحت اصل مالکان کے حوالے کیا جا رہا ہے ۔چاروں اضلاع میں ماہ ستمبرکےدوران اسلحہ ناجائز اور منشیات کے خلاف آپریشنز میں منشیات کے 261 اور شراب کے 367 مقدمات درج کرکے 225 کلو گرام چرس، 30کلوگرام افیون ، 234 کلوگرام بھنگ،2کلو گرام ہیروئن اور 19401 لیٹر شراب برآمد کی گئی ۔اسلحہ ناجائز کے 242 مقدمات درج کرکے 21 کلاشنکوف،31 رائفلیں ،177 پسٹل وریوالور اور 26 کاربین برآمد کیئے گئے ۔جوا کے 56 مقدمات درج کرکے 11 لاکھ 85 ہزار روپے سے زائد رقم برآمد کی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں: محمدپور پولیس کی بڑی کارروائی، چار ملزمان گرفتار، ایف آئی آر درج
ماہ ستمبر کے دوران 1730 مقدمات کی تفتیش مکمل کرکے چالان سماعت کےلیے عدالتوں میں بھجوادیئے گئے ۔اس موقع پر آر پی او سید خرم علی کا کہنا تھاکہ پولیس نے ماہ ستمبر کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کےلیےٹھوس اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔منشیات فروشوں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف ریجن بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس سلسلہ میں تمام افسران کی کارکردگی کو روزانہ کی کی بنیاد پر مانیٹر کیا جا رہا ہے ۔ عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ اور قانون شکن عناصر کی سرکوبی کے لیےپولیس ہروقت کوشاں ہے ۔ ڈیرہ غازی خان ریجن کے اضلاع میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور جرائم کے خاتمہ کے لیے قانون شکن عناصر اور ہرقسم کی معاشرتی برائیوں کے خلاف موئثر حکمت عملی کے تحت کریک ڈاون جاری رہیں گے ۔
صوبہ سندھ سے پنجاب منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام
راجن پورپولیس کپتان احمد محی الدین کے زیر قیادت ضلع راجن پور پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں میں مصروف عمل ہے. پولیس ٹیم تھانہ گوٹھ مزاری کی ایس ایچ او طیب خاں مزاری کامیاب کاروائی کرتے ہوئےصوبہ سندھ سے پنجاب میں منشیات کی بڑی ڈیلیوری ناکام بنا تے ہوے 195 ولایتی بوتل شراب اور کار برآمد
کوٹ مٹھن پولیس نے ایس ایچ او مدثر حسن، تفتیشی آفیسر شاہد حسین نے2ملزمان سے 2063 گرام چرس، 120لیٹر شراب، آلات کشیدہ دیسی شراب برآمد کرلی ۔
یہ بھی پڑھیں: ایڈیشنل آئی جی پولیس ساؤتھ پنجاب نے گیارہ اضلاع کے ڈی ایس پیز تبدیل کردیے


0 تبصرے