جام پور پوسٹ گریجویٹ کالج میں بی ایڈ کلاسز کی منظوری جلد ہو جائے گی تونسہ بوائز میں 7مضامین کے بی ایس ایوننگ کلاسز کے اجراء کا این اوسی میری تجاویز پر ڈائریکٹر پبلک انسٹرکیشن پنجاب کالجز نے جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈویژن بھر کے پرنسپلز تدریسی سٹاف کلریکل سٹاف کے تمام زیر التواء کیسز کام فوری نپٹائے جارہے ہیں جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر آف کالجز ڈی جی خان ڈویژن پروفیسر سید ارشاد حسین بخآری نے روجھان عمرکوٹ داجل جام پور کے بوائز گرلز ڈگری کالجز کے سرپرائز وزٹ کے بعد ایم شہباز گشکوری کی رہائش گاہ پر میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اعلیٰ تعلیم پر خصوصی فوکس وایجنڈہ کے ویثرن کے تحت اربوں روپے خرچ کر رہی ہے تاکہ بین الاقوامی چیلنجر کا مقابلہ نوجوان نسل کو جدید طریقہ تعلیم سے روشناس کرکے ہی کیا جا سکے اس سلسلہ میں ڈی جی خان ڈویژن قبل ازیں ایک ماہ قبل تعلیمی رینکنگ میں 8/9نمبر پر تھا مگر میری تعیناتی کے بعد شبانہ روز کاوشوں محنت کے باعث فسٹ پوزیشن پر آچکا ہے اس محنت کا صلہ وکریڈٹ پرنسپلز تدریسی سٹاف کلریکل سٹاف کو جاتا ہے جن کے زیر التواء کیسز تمام کام فوری نپٹا دئے گئے ہیں جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ہم تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں بےروزگاری کے خاتمے کیلئے پنجاب حکومت نے خالی آسامیوں کی تفصیل بھی طلب کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 12 اکتوبر 1999 ء کو کیا ہوا؟ آنکھوں دیکھا احوال
تونسہ بوائز ڈگری کالج میں 7مضامین اردو باٹنی کیمسٹری انگلش اسلامیات باٹنی اکنامکس کی بی ایس 4,سالہ ایوننگ کلاسز کا اجراء کر دیا گیا ہے جس کیلئے سی ٹی آئی رکھیں جائنگے اسی طرح جام پور پوسٹ گریجویٹ کالج میں ڈی پی آئ پنجاب کالجز کو بی ایڈ کلاسز کی تجاویز پیش کی گئی ہیں بہت جلد حتمی منظوری دے دی جائیگی۔
انہوں نے کہا درس و تدریس پیشہء پیغمبری ہے تدریسی سٹاف اپنے فرائض جذبہء حب الوطنی فرض شناسی ایمانداری کے ساتھ سرانجام دیی صحت وصفائی سیکیورٹی انتظامات کا خصوصی خیال رکھا جائے ڈینگی کے تدارک کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں اس موقع پر سردار فخر لطیف بزدار پروفیسر رانا غلام یسین خان پروفیسر اختر علی قریشی سرفراز احمد قریشی ایڈووکیٹ پروفیسر ماجد حیات گشکوری پروفیسر دلشاد قریشی راؤ عادل سعید سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں ۔
یہ بھی پڑھیں: ”سرسید ؔ اور ثقافتی تکثیریت“....تحریر: تبسم آراء


0 تبصرے