توشہ خانہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا، عمران خان نااہل

توشہ خانہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا، عمران خان نااہل

 

توشہ خانہ کا محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔ فیصلے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔  ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ بہت ہی اہم فیصلہ تھا جس کا لوگوں کو بہت بے صبری سے انتظار تھا۔ الیکشن کمیشن نے یہ مختصر فیصلہ متفقہ طور پر سنایا۔  یہ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر نے پڑھ کر سنایا۔ تفصیلی فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا۔

 

اس فیصلہ پر مریم نواز کا ردعمل

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی دختر ، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے اس فیصلے کے بارے میں پاکستان کے دو اہم نیوزچینلز جیو نیوز اور دنیا نیوز کے سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا کہ

"پاکستان کا پہلا سرٹیفائڈ جھوٹا اور سند یافتہ چور جو چوری کے نا قابل تردید ثبوتوں کے ساتھ نا اہل ہوا۔ میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا۔ جتنی بڑی چوری ہے اسکی سزا صرف نااہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیے۔ اسکو گرفتار کر کے قانون کے سامنے پیش کرنا چاہیے اور لوٹا پیسہ واپس لینا چاہیے۔"  


یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی کس حاضر سروس جنرل سے ملاقات ہوئی اور کیا بات چیت ہوئی؟

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے