جلووالی میں سیلاب متاثرین کیلئے تعمیر ہونے والی کالونی کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

  ریتڑہ(نامہ نگار) رود کوہی سیلاب سے شدید متاثرہ بستی جلووالی میں سیلاب متاثرین کیلئے گھروں کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ سنگ بنیاد خانقاہ جمیلیہ رائیونڈ لاہور کے حضرت مفتی سعید حسن نے رکھا۔تفصیلات کے مطابق اس سال شدید بارشوں کے باعث آنے والے رودکوہی سیلاب نے تحصیل تونسہ کی بستی جلووالی کو شدید متاثر کیا تھا۔

 

جلووالی میں سیلاب متاثرین کیلئے تعمیر ہونے والی کالونی کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
 

اس رودکوہی سیلاب کے منہ زور ریلوں نے بستی جلووالی کے دو سو سے زائد گھروں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا تھا۔ جبکہ سینکڑوں گھروں کو جزوی نقصان پہنچا تھا۔  جس کے باعث بڑی تعداد میں متاثرین اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی اور گھروں سے محروم ہوگئے تھے۔اس قدرتی آفت بعد سے  جلووالی کے سینکڑوں گھرانے مانگے تانگے کے گھروں یا ٹینٹوں میں رہائش پزیر ہیں اور نئے گھروں کی تعمیر کی سکت بھی نہیں رکھتے جس پر علاقے کی درد دل رکھنے والی اہم سماجی شخصیت  سردار سہیل خان جمانی کھتران نے ان متاثرین کیلئے 50 کنال اراضی عطیہ کر دی تاکہ یہ سیلاب متاثرین اپنے گھر بنا سکیں۔

 

 اس موقع پر خانقاہ جمیلیہ رائے ونڈ اور فاطمہ جمیل فاؤنڈیشن کے روح رواں اور اہم مذہبی شخصیت حضرت مفتی سعید حسن آگے آئے اور انہوں نے متاثرین کیلئے گھر بنا کر دینے کا اعلان کر دیا۔ اس کیلئے سروے کیا گیا اور فاطمہ جمیل فاؤنڈیشن نے 50 کنال اراضی پر کالونی بنا کر دینے کیلئے انتظامات شروع کر دیئے۔ اس کالونی جس کا نام جمیل آباد تجویز کیا گیا ہے اس میں 80 گھر تعمیر کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ایک مسجد، مدرسہ، اسکول، ڈسپنسری، واٹر فلٹریشن پلانٹ، کمیونٹی سنٹر اور چھوٹی سی مارکیٹ بھی تعمیر کی جائے گی۔

 

 یہ بھی پڑھیں: نشتر ہسپتال ملتان کی چھت پر لاشوں کی بے حرمتی، اتنی لاشیں کہاں سے آئیں؟

 

 اس کالونی کی تعمیر کے کام کا آغاز کرنے کیلئے گزشتہ روز ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مہمان خصوصی مفتی سعید حسن تھے۔ ا ن کے ہمراہ لاہور اور دیگر علاقوں کے چالیس سے زائد مخیر حضرات نے شرکت کی۔ اس موقع  پر سیلاب متاثرین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ حضرت مفتی سعید حسن  نے سردار سہیل خان کھتران کے ہمراہ اس کالونی کا سنگ بنیاد رکھا اور دعا کرائی۔ 

 

یہ بھی پڑھیں: ریتڑہ مسائل ہی مسائل۔۔۔۔ تحریر: فاروق شہزاد ملکانی

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے