گزشتہ دنوں امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک تقریب میں پاکستان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ایٹمی سیکورٹی کے حوالے قابل اعتراض باتیں کیں۔ اس پر پاکستان میں بہت ہی بھونچال مچا ہوا ہے ۔
خاص طور پر کچھ سیاسی جماعتیں سیاسی پوئنٹ اسکورنگ شروع کر دی ہے۔ حالانکہ یہ پوائنٹ اسکورنگ کا موقع ہرگز نہیں بلکہ پوائنٹ آف پاکستان پر آنے ضرورت ہے اور ان کے اس بیان کو زیرو پوائنٹ دینے کی ضرورت ہے۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی اعزاز سید اور عمر چیمہ نے اپنے یوٹیوب چینل "ٹاک شاک " پر سیر حاصل گفتگو کی ہے۔اس میں انہوں نے امریکی صدر کے اس بیان کے پس منظر اور پیش منظر کا حوالہ دیا ہے۔ امریکی صدر کا یہ بیان کتنا سنجیدہ اور پریشان کن ہے اس کا بھی تجزیہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 12 اکتوبر 1999 ء کو کیا ہوا؟ آنکھوں دیکھا احوال
اعزاز سید اور عمر چیمہ نے ان کے سابقہ بیانات کا تذکرہ بھی کیا ہے ۔ اعزاز سید نے ان سے اپنی ملاقات کا احوال بھی بیان کیا ہے۔

0 تبصرے