راجن پور میں ساؤتھ پنجاب کرکٹ چیمپئن شپ کا انعقاد

 جام پور ( نمائندہ اردو ورلڈ )کرکٹ اسٹیڈیم راجن پور میں ضلعی سطح پر"ساؤتھ پنجاب سکول کرکٹ چیمپئن 
 شپ" کا انعقاد و افتتاحی تقریب ۔تفصیلات کے مطابق ممبر قومی اسمبلی سردار نصراللہ خان دریشک نے ڈپٹی کمشنر عارف رحیم اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و فوکل پرسن کرکٹ چیمپئن شپ صفات اللہ کے ہمراہ ساؤتھ پنجاب سکول کرکٹ چیمپئن شپ کا ضلعی سطح پر افتتاح کیا۔

 

راجن پور میں ساؤتھ پنجاب کرکٹ چیمپئن شپ کا انعقاد

 اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی سردار نصراللہ خان دریشک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع راجن پور میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔حکومت پنجاب کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور عارف رحیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل ذہنی و جسمانی نشوونما کے لیے بہت ضروری ہیں۔

 

’ایم این اے سردار نصراللہ خان دریشک نے’ ساؤتھ پنجاب سکول کرکٹ چیمپئن شپ“ کی افتتاحی تقریب کے دوران سکول کرکٹ چیمپئن شپ ضلع راجن پور میں اول پوزیشن لینے والی ٹیم کے لیے ایک لاکھ روپے ،دوسری پوزیشن لینے والی ٹیم کے لئے50ہزار روپے جبکہ باقی ٹیموں کے لئے دس دس ہزار روپے کا اعلان کیا۔فوکل پرسن ساؤتھ پنجاب سکول کرکٹ چیمپئن شپ/اے ڈی سی جی صفات اللہ کا کہنا تھا کہ ساؤتھ پنجاب سکول کرکٹ چیمپئن شپ کا پاکستان کرکٹ بورڈ،سکول ایجوکیشن،لوکل گورنمنٹ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے مشترکہ تعاون سے انعقاد کیا جارہا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں: 12 اکتوبر 1999 ء  کو کیا ہوا؟  آنکھوں دیکھا احوال

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے