خاتون اور بچے کو قتل کر کے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش ، پولیس داد رسی نہیں کر رہی

تونسہ شریف )نمائندہ اردو ورلڈ)  تھانہ ریتڑہ کے علاقے بستی مالہا میں خاتون اور بچے کی مبینہ خودکشی کامعاملہ۔ میری بیٹی اور نواسے کو قتل کرکے خود کشی کا ڈرامہ رچایا گیا۔ انصاف دلایا جائے۔ لواحقین کا پریس کلب تونسہ میں احتجاج



خاتون اور بچے کو قتل کر کے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش ، پولیس داد رسی نہیں کر رہی

 چار اکتوبر کو تھانہ ریتڑہ کے علاقے بستی مالہہ میں خاتون رقیہ بی بی اور معصوم بچے روال بارے بیان کیا گیا کہ اس نے اپنے بچے اور خود زہر کی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی۔ تھانہ ریتڑہ نے بھی وقوعہ کو خودکشی قرار دیکر لاشیں شوہر کے حوالے کیں۔ خاتون اور بچے کو غسل دینے کے وقت تشدد کے نشان دیکھ کر خاتوں کے والد نے اسے قتل قرار دیا۔ اور تھانہ ریتڑہ کو مطلع کیا گیا۔لیکن کسی قسم کی کاروائی نہ کی گئی جس پر خاتون کے والد اللہ بخش قیصرانی اور لواحقین قاری عبدالغفور اور دیگر نے پریس کلب میں اسے قتل قرار دیتے ہوے احتجاج کیا۔

 

انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کو  بتایا کہ جب ہمیں پتہ چلا کہ انہیں قتل کیا گیا توخاتون کا شوہر عارف دیگر گھرانے کے افراد گھر چھوڑ کے غائب ہو گئے ہیں۔ ہفتہ ہوا ہے انصاف کے لئے تھانہ اور کچہری کے چکر کاٹ رہے ہیں۔


 یہ بھی پڑھیں:تحصیل تونسہ  میں چور اور ڈکیٹ بے لگام، شہری کو نہ رکنے پر گولیاں مار دیں


 تھانہ ریتڑہ میں ہماری شنوائی نہیں ہو رہی ملزم بااثر ہے جبکہ پوسٹ مارٹم اور قبر کشائی کے لئے بھی درخواست دی ہے۔خاتون کے دیگر چھوٹے بچوں نے بھی انہیں بتایا کہ والد نے ماں اور بچے کو مار کر قتل کیا ہے۔ انہوں نے ڈی پی او ڈیرہ غازیخان اور آئی جی پنجاب ،وزیراعلی پنجاب سے انصاف کامطالبہ کرتے ہوے انکوائری اور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


 یہ بھی پڑھیں: چھپڑی ہیڈکےقریب پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار۔ ہسپتال میں دوران علاج ہلاک



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے