نقصانات کے تخمینہ کے بعد متاثرین کی امداد کو یقینی بنایا جائے گا۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے۔مسائل کا حل اولین ترجیح ۔ مویشیوں کو موسمی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے لائیو سٹاک کی ٹیمیں متحرک۔ انسداد ڈینگی مہم جاری۔ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر عون عباس بپی کی کارکردگی صفر۔
جام پور (نمائندہ اردو ورلڈ) ڈیرہ غازیخان ڈویثرن کےسیلاب زدگان کی بحالی و تعمیر نو کیلئے عالمی اداروں سے کوارڈینیشن مکمل کرلی گئی ہے،اقوام متحدہ کے ادارے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن،ورلڈ فوڈ پروگرام سیلاب متاثرین کو صحت اور خوراک کی سہولیات کیمونٹی بیسڈ ڈیٹا کے ذریعے فراہم کی جائیں گی جب کہ حتمی تخمینہ جات کی بدولت فنڈز کی دستیابی کیلئے کو ممکن بنانے کے ساتھ دیگر نقصانات ازالے کیلئے متاثرین کی معاونت بھی کی جائے گی۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر راجن پور عارف رحیم اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد صفات اللہ خان سے ڈبلیو ایچ او،ڈبلیو ایف پی کے نمائندوں نے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجن پور محمد صفات اللہ خان نے کہا کہ تمام ادارے سیلاب متاثرین کی امداد کا ڈیٹا ضلعی انتظامیہ کو شیئر کریں گے،سیلاب کے بعد پھوٹنے والی بیماریوں کے علاج معالجہ کو ترجیح دی جائے،انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے حتمی تخمینہ کیلئے جلدسروے شروع کردیا جائے گا،ہیلتھ،لوکل گورنمنٹ کے ساتھ دیگر متعلقہ اداروں کی رائے کو اہمیت دی جائے،تمام تر امدادی سرگرمیوں کو باقاعدہ مانیٹر بھی کیا جائے گا،محمد انور بریار نے کہا کہ نقصانات کے تخمینہ کے بعد متاثرین کی امداد کو یقینی بنایا جائے گا۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے
ضلع راجن پور کے ھزاروں سیلاب متاثرہ
علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ، جس سے مختلف بیماریاں پھیلنے لگیں مریضوں کی تعداد
میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ڈی ایچ کیو میں
ایمرجنسی کے لیے ایکسٹرا بیڈ لگا دیے گئے ڈاکٹرز کے مطابق روزانہ کی بنیاد گیسٹرو کے
تین سو زائد مریض اسپتال پہنچنے لگے ، جن کی پلز خطرناک حد تک گر چکی ہوتی ہیں سکن
ڈزیز اور ڈائریا کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔عوامی حلقوں نے کمشنر
ڈیرہ اور ڈپٹی کمشنر راجن پور سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ھے ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجن پور محمد صفات اللہ خان نے ڈی سی کمیٹی روم میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت
شہریوں کے مختلف مسائل سنے اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں۔انہوں شہریوں
سے گفتگوکرتے ہوے کہاکہ آپ کے مسائل کوحل کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے جس
کے لئے اوپن ڈور پالیسی کے تحت بلاامتیاز شہریوں کی درخواستوں فوری نمٹائی جارہی ہیں۔انہوںنے
کہاکہ متعلقہ محکموں کے افسران عوامی ریلیف کے سلسلے میںاپنی کارکردگی کو مزیدبہترکریں
اوراپنے دفتر میں آنے والے بزرگ،مردوخواتین کے مسائل تسلی سے سنیں اور انہیں حل کریں۔
مویشیوں کو موسمی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے لائیو
سٹاک کی ٹیمیں متحرک
ایڈیشنل ڈائریکٹرلائیوسٹاک ڈاکٹر حسن مجتبیٰ نے کہاہے کہ
ضلع راجن پور کے نشیبی علاقوں میں مویشیوں کو موسمی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے
محکمہ کی ٹیمیں سرگرم عمل ہیں جو چھوٹے بڑئے جانوروں کی ویکسی نیشن کا کام کررہی ہیں
۔ڈاکٹر محمد حسن مجتبیٰ نے بتایا کہ مویشی پال حضرات کے چھوٹے بڑئے 1لاکھ35ہزار سے
زائد جانوروں کا علاج معالجہ اورویکسین کی جاچکی ہے جس میں 19602بڑے جانوروں کی ویکسین
،15002چھوٹے جانوروں کی ویکسین ،اسی طرح 73662بڑے جانوروں اور 27339چھوٹے جانوروں کا
علاج معالجہ کیاجاچکا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر عارف رحیم کی ہدایت پرضلع بھر میں انسداد ڈینگی
مہم بھر پور انداز میں جاری ہے۔ چیف ایگزیکٹیو افیسر ھیلتھ راجن پور ڈاکٹر فیاض آحمد
عاربی کے مطابق محکمہ صحت ودیگر معاون ادارے انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں ٹیمیں گھر
گھر جاکر سرویلنس کے ذریعے ڈینگی لاروا کی تلفی کو یقینی بنا رہی ہیں جبکہ شہریوں کو
آگاہی بھی دی جا رہی ہے۔انسدادڈینگی ٹیموں نے دوران ایک مقامی ہوٹل میں مناسب صفائی
نہ ہونے اور ڈینگی کا ساز گار ماحول ہونے کی بناپر ہوٹل مالکان کو نوٹس جاری کردیا
ھے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ سینئر کارکن نواب فرید بخش نے کہاھے کہ پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر سینیٹر عون عباس بپی کی جنوبی پنجاب میں کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے خاص طور پر ضلع راجن پور میں تنظیم سازی میں پرانے اور نظریاتی کارکنوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا جاتا ہے اور ضلع کے وڈیروں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ان کے گروپ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو ہر دفعہ پارٹی عہدے دے کر حقداروں کا حق مارا جاتا ہے اور پرانے ورکروں کو تنظیم سازی سے باہر کر دیا جاتا ہے ۔ انہوں نے چیئرمین عمران خان سے اپیل ہے کہ مہربانی فرما کر اپنی خصوصی توجہ سے پارٹی کے مخلص لوگوں کو تنظیم سازی میں جگہ دی جاۓ اور ہر بار ضلعی عہدے سابقہ عہدیداروں کو دے کر میرٹ کا مزاق نہ اڑایا جاۓ جن لوگوں کو عہدے دیے جاتے ہیں وہ ایک خاص گروپ کے کارندے ہوتے ہیں جب بھی ایسے لوگ پارٹی چھوڑتے ہیں تو ساتھ نام نہاد تنظیم کو ساتھ لے جاتے ہیں جس سے پارٹی کی ساکھ کو سخت نقصان پہنچتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک کا ضلع راجن پور کے سیلاب ذدہ علاقوں کا دورہ
ڈیرہ غازی خان اور راجنپور اضلاع میں سیلاب زدگان کےلئے بستیاں تعمیر کرنے کا فیصلہ


0 تبصرے