ڈیرہ غازی خان اور راجنپور اضلاع میں سیلاب زدگان کےلئے بستیاں تعمیر کرنے کا فیصلہ

یہ ماڈل ویلیج سرکاری اور عطیہ کئے گئے رقبہ پر تعمیر کئے جائیں گے۔  سیلاب زدگان کیلئے بھیجا گیا امدادی سامان فوری تقسیم کیا جائے، جاں بحق افراد کے لئے مالی امداد 8لاکھ سے بڑھاکر 10لاکھ روپے کردئیے گئے ہیں۔بڑے جانور کے نقصان پر75ہزار روپے کی مالی امداد ملے گی۔ کمشنر ڈی جی خان کا مختلف علاقوں کا دورہ



ڈیرہ غازی خان اور راجنپور اضلاع میں سیلاب زدگان کےلئے بستیاں تعمیر کرنے کا فیصلہ

 

جام پور (نمائندہ اردو ورلڈ) کمشنر ڈی جی خان لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان اور راجنپور اضلاع میں سیلاب زدگان کےلئے بستیاں تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سرکاری رقبوں کی نشاندہی کےلئے انتظامیہ کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔سرکاری کے علاوہ عطیہ کئے گئے رقبہ پر ماڈل ویلج قائم کریں گے۔دونوں اضلاع کےلئے ساڑھے چار ارب روپے مختص کردئیے گئے ہیں ۔


انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ بستیوں کے نزدیک مناسب رقبہ تلاش کیا جائے۔تین ایکڑ سے زائد رقبہ تلاش کرکے ریونیو ریکارڈ کی ضروری جانچ پڑتال مکمل کی جائے۔نجی رقبہ سیلاب زدہ بستی کےلئے سٹامپ پیپر لکھ کر دینا ہوگا۔بستیوں میں گھر میں قیام کے ساتھ سیلاب زدگان کو اعلان کردہ تمام مراعات الگ ملیں گی۔قبل ازیں کمشنر ڈی جی خان لیاقت علی چٹھہ کا فاضل پور کا دورہ۔انہوں نے فاضل پور میں دونوں فلٹریشن پلانٹس کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ ڈی جی خان جمخانہ کلب دونوں فلٹریشن پلانٹس کے اخراجات برداشت کرے گا۔اسسٹنٹ کمشنر، فاضل پور فلٹریشن پلانٹس آج ہی وزٹ کرکے فنکشنل کرائے۔فلٹریشن پلانٹس کی دیکھ بھال کےلئے ملازم تعینات کیا جائے۔ڈی جی خان جمخانہ کلب ملازم کی تنخواہ اور دیکھ بھال کے اخراجات برداشت کرے گا۔اے سی راجن پور فلٹریشن پلانٹس فنکشنل کرکے آج ہی رپورٹ پیش کرے۔


یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب نے  آفت زدہ قرار تو دے دیا مگر سیلاب متاثرین کا کوئی پرسان حال نہیں


انہوں نے فاضل پور میں سیلابی پانی کی نکاسی اور دیگر معاملات دیکھے۔ڈپٹی کمشنر راجنپور عارف رحیم،اے ڈی سی جی اور متعلقہ افسران ہمراہ تھے۔علاوہ ازیں کمشنر نے محمد پور اور راجنپور کے علاقوں کا بھی پیدل دورہ کیا۔انہوںنے سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں۔ان کا کہنا تھا کہ پانی اترتے ہی سیلاب زدگان کی واپسی شروع ہوگئی ہے۔سڑکوں کے کنارے بیٹھے افراد سے ٹریفک حادثات کا خدشہ ہے۔ضلعی انتظامیہ سیلاب زدگان کو اپنی بستیوں میں آباد کرنے میں معاونت کرے۔امدادی سامان مستحقین کی امانت ہیں،حقداروں تک پہنچائے جائیں۔


کمشنر ڈی جی خان لیاقت علی چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر آفس راجن پور میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے بعد آباد کاری کے مراحل کو تیز کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر راجن پور عارف رحیم نے بتایا کہ سڑک کے کنارے دیگر اضلاع کے پیشہ ور آباد ہیں۔اس موقع پر ایم پی اے سردار فاروق امان اللہ خان دریشک اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔بعد ازاں کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر آفس راجنپور میں ضلعی فلڈ کنٹرول روم کے معائنہ کے دوران عملہ کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے پندرہ روز تک فلڈ کنٹرول روم ہفتہ کے ساتوں دن چوبیس گھنٹے کھلا رہنا چاہیے۔رابطہ نمبر ہر ٹیلی فون کال کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کرتے ہوئے فوری ریسپانس دینا چاہیے۔سیلاب زدگان کی امداد کےلئے آنے والے مخیر حضرات اور فلاحی تنظیموں کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔ مخیر حضرات اپنے ہاتھوں سے سیلاب زدگان تک امداد پہنچانا چاہیں تو ان کے قافلوں کو مکمل سکیورٹی کے ساتھ باقاعدہ رہنمائی دی جائے۔


 یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری اور دوست ممالک کے تعاون سے ہم جلد ان چیلنجز سے نبردآزماہوجائیں گے۔ سردار اویس لغاری


کمشنر فرائض سے غفلت برتنے والے افسران پر برس پڑے

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویثرن لیاقت علی چٹھہ کا تحصیل جام پور کا دورہ ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجن پور محمد صفات اللہ اور دیگر ہمراہ تھے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ فرائض میں غفلت برتنے والے افسران پر برس پڑے۔ وئیر ہاؤس جام پور بند دیکھ سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔لگے تالے توڑ دئیے۔سیلاب زدگان کےلئے رکھا گیا امدادی سامان فوری تقسیم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وئیر ہاؤس میں امدادی سامان پڑا گل سڑ رہا ہے اور سیلاب زدگان مشکل ترین وقت سے گزر رہے ہیں۔انتظامیہ کو فوری طورپر امدادی سامان سیلاب زدگان تک پہنچانا چاہیے تھا۔کمشنر ڈی جی خان نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیاض ،سی او ایم سی محمد فیاض اور تحصیلدار اعظم گوپانگ کو شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی اور مزید کارروائی کےلئے محکموں کو بھی ہدایات جاری کردیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور سے مشین فٹڈ پانچ گاڑیاں فراہم کی گئیں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیاض نے گاڑیوں کو استعمال نہیں کیا۔عوام کو ڈینگی سے بچانے کےلئے فوری فوگنگ سپرے ہونا چاہیے تھا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ ایم سی جامپور کو ڈی واٹرنگ سیٹ دئیے گئے تھے۔16 میں سے صرف تین ڈی واٹرنگ سیٹ فنکشنل تھے۔کمشنر ڈی واٹرنگ سیٹ مرمت نہ کرانے پر سی او ایم سی پر برس پڑے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے اپنی نگرانی میں فوگنگ مشین اور ڈی واٹرنگ سیٹ فنکشنل کرائے اور فیلڈ میں فوگنگ اور ڈی واٹرنگ سیٹ کی ورکنگ بھی دیکھی۔

 

سیلاب زدگان کی مالی امداد میں اضافہ

کمشنر ڈی جی خان لیاقت علی چٹھہ کا ضلع راجن پور کے سیلاب ذدہ علاقوں کا دورہ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہی نے سیلاب زدگان کی مالی امداد بڑھادی ہے۔جاں بحق افراد کے لئے مالی امداد 8لاکھ سے بڑھاکر 10لاکھ روپے کردئیے گئے ہیں۔بڑے جانور کے نقصان پر75ہزار روپے کی مالی امداد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پکا گھر گرنے کے نقصان کے ازالے کیلئے مالی امداد ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر 4لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔کچا گھر کے ازالے کے لئے مالی امداد 40ہزار روپے سے بڑھا کر 2لاکھ روپے کردی گئی ہے۔فلڈ ریلیف فنڈ سے متاثرین کی آبادکاری کریں گے۔  


یہ بھی پڑھیں: 7 بری عادتیں جن کے بارے میں آپ کو اب تک معلوم نہیں تھا کہ وہ بری تھیں


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے