گندھارا ریسورس سنٹر میں ڈاکٹر فائضہ ثمر کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

گندھارا ریسورس سنٹر میں ڈاکٹر فائضہ ثمر کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

شفقت حیات شفق کا ڈاکٹر فائضہ ثمر اور دیگر کے ساتھ گروپ فوٹو


گندھارا ریسورس سنٹر میں ڈاکٹر فائضہ ثمر کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

 

ٹیکسلا (اردو ورلڈ)گندھارا ریسورس سنٹر ٹیکسلا میں " ٹیکسلا کی بیٹی" کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔یہ تقریب ڈاکٹر فائضہ ثمر کے اعزاز میں منعقد کی گئی۔ ڈاکٹر فائضہ ثمر نے اسٹونیا سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی اور جرمنی کی برلن یونیورسٹی میں بطور سائینٹسٹ ملازمت اختیار کی ہے جو کہ پاکستان اور خصوصی طور پر ٹیکسلا کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ گندھارا ریسورس سنٹر ٹیکسلا کی کور کمیٹی نےڈاکٹر فائضہ ثمر کی اس محنت اور کاوش کو خوب سراہا اور روشن مستقبل کیلئے دعا کی ۔

یہ بھی پڑھیں:  محمد توفیق کی کتاب کی تقریب پذیرائی: شاعرہ و مصنفہ شفقت حیات شفق کی خصوصی شرکت

 

 تقریب کی مہمان خصوصی ٹیکسلا سے تعلق رکھنے والی نامور شاعرہ شفقت حیات شفق تھیں۔

 

تقریب میں گندھارا ریسورس سینٹر ٹیکسلا پاکستان کی کور کمیٹی کے اراکین ایاز کیانی،  ڈاکٹر ندیم عمر تارڑ،  مالک اشتر ،  

ریاض احمد ،  افتخار احمد  اور افتخار الدین صدیقی صاحب نے شرکت کی۔


 ڈاکٹر فائضہ ثمر کے والد لیاقت حسین نے جی آر سی پی ٹیکسلا کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

 

 تقریب کی مہمان خصوصی شفقت حیات شفق نے ڈاکٹر فائضہ ثمر کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔



گندھارا ریسورس سنٹر میں ڈاکٹر فائضہ ثمر کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

شفقت حیات شفق ڈاکٹر فائضہ ثمر کو یادگاری شیلڈ دیتے ہوئے


 یہ بھی پڑھیں: لبوں پہ آئی نہ میرے کوئی دعا تیرے بعد۔۔۔شفقت حیات شفق

 



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے