ضمنی الیکشن میں شکست کے بعدمسلم لیگ ن کا بڑا فیصلہ

ضمنی الیکشن میں شکست کے بعدمسلم لیگ ن کا بڑا فیصلہ

 

ضمنی الیکشن میں شکست کے بعدمسلم لیگ ن کا بڑا فیصلہ

 

 پنجاب میں ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد مسلم لیگ ن نےبڑا فیصلہ کر لیا،  مستقبل کیلئے نئی سیاسی حکمت عملی ترتیب دینے کیلئے مشاورت کا آغاز کر دیا گیا۔


اب  مفاہمانہ پالیسی نہیں چلے گی۔  مزید یہ کہ  میاں نواز شریف، مریم نواز کو دی جانے والی سزاؤں اور دیگر پارٹی قائدین کے خلاف بنائے گئے مقدمات کے پس پردہ حقائق عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔


آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کا بیانیہ کیا ہوگا ؟ کن بنیادوں پر پارٹی  کو آئندہ الیکشن میں لے جایا جائے اس پر مشاورت شروع ہوگئی ہے۔ پارٹی کے اہم  ذرائع کے مطابق پنجاب اور کے پی کے میں تحریک انصاف کا مقابلہ کن بنیادوں پر کیا جائے گا، اس ضمن میں لیگی رہنماؤں نے تجاویز بھی دینی شروع کر دی ہیں۔


 یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن   سے بری  خبر آگئی ، مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا  


آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں کی جانب سے دی جانیوالی ابتدائی تجاویز میں ن لیگ کے سابقہ ادوار میں کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عمران خان کے سکینڈلز کو بے نقاب کیا جائے گا۔

 

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے لیگی رہنماؤں کے جانب سے دی جانے والی تجاویز پر مکمل اتفاق کیا ہے اور ان تجاویز کو اپنانے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔مشاورت کا یہ سلسلہ رواں ماہ کے آخر تک جاری رکھا جائے گا۔

 

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نوازشریف رواں ماہ کے آخر یا ستمبر کے آغاز پر پارٹی کی نئی سیاسی حکمت عملی اور لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔


یہ بھی پڑھیں: سردار عثمان بزدار اینٹی کرپشن کے نشانے پر...  


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے