جہانگیر ترین نئے انداز میں میدان سیاست میں داخل ہونے کی تیاریوں میں

جہانگیر ترین  نئے انداز میں میدان سیاست  میں داخل ہونے کی تیاریوں میں

 

جہانگیر ترین  نئے انداز میں میدان سیاست  میں داخل ہونے کی تیاریوں میں

 

جام پور ( حسین فریدی سے ) پاکستانی سیاست سے ایک بڑی خبر سامنے آرھی ھے ۔ جہانگیر ترین نے پاکستان کی سیاست میں نئے انداز کے ساتھ اُبھرنے کا فیصلہ کر لیا ھے ۔


باوثوق ذرائع کے مطابق جہانگیر خان ترین نے اپنی سیاسی جماعت بنانے کا عندیہ دے دیا ھے ۔ نئی سیاسی جماعت کے منشور کی تیاری آخری مراحل میں ھے ۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی سیاسی جماعت کا نام "عوامی تحریکِ انصاف " کثرتِ رائے سے تجویز کیا جا چُکا ھے ۔ عوامی تحریکِ انصاف بنائے جانے میں جہانگیر خان ترین کے دیرینہ ساتھیوں علیم خان ، چوھدری سرور ، اسحاق خاکوانی و دیگر نامور سیاسی شخصیات کا مکمل تعاون شامل ھے ۔ اپنے قارئین کو یہ بھی بتاتا چلوں کہ پارٹی پرچم تین رنگ کا ھو گا جس میں سُرخ ۔ سفید ۔ اور سبز رنگ شامل ھے ۔ انتخابی نشان ابھی زیرِ غور ھے ۔


یہ بھی پڑھیں: جہانگیر ترین بھی ٹسوے بہانے پر اتر آئے، کہنے لگے غریب کیلئے بنیادی اشیاء کی خریداری بہت مشکل ہو چکی


بہت سے دوستوں نے سوال اُٹھایا کہ جہانگیر ترین کی سیاسی جماعت اپنی جگہ بنانے میں کہاں تک کامیاب ھو گی ؟ میری گزارش صرف اِتنی ھے کہ ق لیگ 10 نشستوں کے ساتھ آج وزیرِ اعلٰی ھے ۔ ایم کیو ایم ھمیشہ سے اقتدار میں ھی نظر آئی ۔ جے یو آئی ف نے صرف دو نشستوں کے ساتھ کنگ میکر کا کردار ادا کیا اور عمران خان کی حکومت گِرا دی ۔ عوامی مسلم لیگ صرف ایک نشست کے ساتھ اہم  وزارت پر براجمان رھی ۔ تو گویا جہانگیر ترین کی جماعت ایک بڑی سیاسی جماعت بن کر اُبھرے گی ۔


جہانگیر ترین وہ شخص ھے جس نے 28 سالہ پُرانی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے مُردہ گھوڑے میں جان ڈال دی 

تھی اور اُسے زمین پر سے اُٹھا کر مسندِ اقتدار پر لا بٹھایا اور جہانگیر ترین بادشاہ گر کہلایا ۔ بعض حلقوں کا یہ بھی کینا ھے کہ جہانگیر خان ترین اسٹیبلشمنٹ کی خواہش و اصرار پر نئی سیاسی جماعت بنانے پر رضامند ھوئے ۔


یہ بھی پڑھیں: مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔چوھدری پرویز الٰہی کا سیلاب متاثرین سے خطاب


جہانگیر ترین گروپ کے تمام ممبران عوامی تحریکِ انصاف کا حصّہ ھوں گے اس کے علاوہ ملک بھر سے بڑے بڑے سیاسی پردھان منتریوں نے جہانگیر ترین سے رابطے شروع کر دیے ھیں ۔ 2023ء کے الیکشن کا اعلان ھوتے ھی جہانگیر ترین باضابطہ طور پر ایک پُرہجوم پریس کانفرنس کے ذریعے اسلام آباد میں عوامی تحریکِ انصاف بنائے جانے کا اعلان کرینگے ۔


یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت، فیصلے کے اہم نکات، الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ آ گیا


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے