برطانیہ کے معروف گلوکار نے اسلام قبول کرلیا، ویڈیو وائرل

برطانیہ کے معروف گلوکار نے اسلام قبول کرلیا، ویڈیو وائرل

 

برطانیہ کے معروف گلوکار نے اسلام قبول کرلیا، ویڈیو وائرل

 

معروف برطانوی گلوکار ڈچ ویلی نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کر لیا۔ ڈچ ویلی برطانیہ  میں  ریپر کے طور پر بہت مشہور ہیں۔ ان کے مداح پاک و ہند سمیت تمام دنیا میں بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں۔


 برطانوی   ریپر ڈچ ویلی کے قبول اسلام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے  وائرل ہو رہی ہے۔  جس میں وہ ایک  عالم دین کے ہاتھ قبول اسلام کررہے ہیں اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے لیے کلمہ شہادت پڑھ رہے ہیں۔

 تاہم  اس خبر کی تصدیق  یا تردید ڈچ ویلی کی جانب سے نہیں کی گئی۔ اس سے قبل بھی خبریں گردش کرتی رہی ہیں کہ وہ اسلامی تعلیمات سے متاثر ہیں اور انہوں نے قرآن مجید سمیت اسلامی کتب کا مطالعہ شروع کر رکھا ہے۔


یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت، فیصلے کے اہم نکات، الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ آ گیا


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے