مسلم لیگ ن کی حکومت تمام گھروں کی تعمیرنو تک آرام سے نہیں بیٹھے گی۔ اویس لغاری

این ڈی ایم اے کو 5 ارب روپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ فی کس ادا کئے جائیں گے۔ سروے کے بعد گھروں کی تعمیر نو کیلئے 5 لاکھ مزید دیئے جائیں گے۔



مسلم لیگ ن کی حکومت تمام گھروں کی تعمیرنو تک آرام سے نہیں بیٹھے گی۔ اویس لغاری

جام پور ( اردو ورلڈ) مسلم لیگ ن پنجاب کے سیکیرٹری جنرل سابق وفاقی وزیر سردار اویس احمد لغاری نے جمعرات کے روز وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ  سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تازہ ترین صورتحال بارے جائزہ اجلاس میں شرکت کے بعد بتایا کہ وزیر اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ حالیہ سیلاب سے تباہ ہونے والے تمام گھروں کی تعمیر نو تک آرام نہیں کریں گے۔


سیلاب سے متاثرہ افراد کی فوری بحالی کے لیے 37.2 ارب روپے کا فلڈ ریلیف کیش پروگرام شروع کیا گیا ہے۔حکومتی منصوبے کے مطابق سیلاب سے متاثرہ ہر خاندان کو 25 ہزار روپے ملیں گے۔  1.5 ملین سیلاب متاثرین میں سے 9 ملین افراد اس پروگرام سے مستفید ہوں گے۔


یہ بھی پڑھیں: دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبہ کے تحت پسند ناپسند سے بالاتر ہوکر کام کرنا ہوگا۔شہباز شریف


انہوں نے مزید بتایا کہ این ڈی ایم اے کو ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کے لیے 5 ارب روپے جاری کیے گئے ہیں۔

 اور سیلاب میں جاں بحق ہونے والے ہر فرد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے جبکہ سروے مکمل ہونے پر سیلاب سے تباہ ہونے والے گھر کی تعمیر نو کے لیے 500,000 روپے دیے جائیں گے۔


یہ بھی پڑھیں: سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، گھر گھر تباہ، بڑے پیمانے پر نقصانات


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے