مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔چوھدری پرویز الٰہی کا سیلاب متاثرین سے خطاب

مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔چوھدری پرویز الٰہی کا سیلاب متاثرین سے خطاب

 

مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔چوھدری پرویز الٰہی کا سیلاب متاثرین سے خطاب

 

جام پور (نامہ نگار حسین فریدی سے)  وزیر اعلیٰ پنجاب چوھدری پرویز الٰہی نے کہا ھے کہ پنجاب حکومت سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑی ہے۔ متاثرہ افراد کی جلد بحالی ہماری پہلی ترجیح ہے۔مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔سیلاب کے باعث جن لوگوں کے پیارے دنیا سے چلے گئے ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔جانے والوں کو واپس نہیں پاسکتے مگر سب کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں وہ گزشتہ روز اضلاع راجن پور و ڈیرہ غازی خان کےسیلاب سے متاثرہ علاقوں شاہ پور چک پتیاب ،حاجی پور شریف ، ڈیرہ غازی خان کے علاقے شادن لنڈ ، تونسہ شریف کی بستی چھٹانی میں سیلاب متاثرین میں امدادی رقوم کے چیکس تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کررھے تھے ۔


 اس دورہ کے دوران ایم این ایز سردار نصرالللہ دریشک، سردار محمد خان لغاری، خواجہ شیراز محمود، ایم پی ایز سردار حسنین بہادر دریشک، سردار محمد محسن خان لغاری، سردار اویس احمد دریشک، سردار فاروق امان اللہ دریشک ، محمد حنیف پتافی ، سردار جاوید اختر لنڈ ، سردار محمد سیف الدین کھوسہ، سردار محی الدین کھوسہ، خواجہ محمد داود سلیمانی، ریلیف کمشنر پنجاب زاھد اختر زمان، ڈی جی پی ڈی سیم اے فیصل نوید ، عثمان بزدار کے بھائی سردار جعفر بزدار  کمشنر عثمان انور، آر پی او محمد سلیم، ڈپٹی کمشنر راجن پور جمیل احمد جمیل، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ انور علی بریار ، ڈی پی او راجن پور محی الدین ، ڈی پی او ڈیرہ وسیم علی ، صدیق امان اللہ دریشک، عبدالرحمن دریشک، در محمد دولا خان دریشک ، ایم این اے سردار جعفر خان لغاری کے پی ایس او قاسم خان لنگرانہ ، ابرار خان دریشک ، پیر آف حاجی پور خواجہ صالح محمد، سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔ 


یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت، فیصلے کے اہم نکات، الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ آ گیا


وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ سیلاب اور متاثرین سے بے خبر نہیں ،دوبارہ بھی آؤں گا ۔ انہوں نے کہا کہ مالی امداد کسی کی جان کانعم البدل نہیں۔آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن اقدام جاری رکھے گی۔


وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے دونوں اضلاع کے تمام سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کا اعلان کیا ۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے رود کوہیوں کے راستوں کو چینلائزڈ کرنے اور لوگوں کی فصلات ،گھروں ،مال مویشیوں کے نقصانات کا سروے نہایت ایمانداری کے ساتھ سیاست سے بالاتر ہوکر کرنے کا حکم دیا ۔


 انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیلاب زدہ کی حق تلفی نہیں ہونے دینگے۔فصل اور گھروں کے نقصانات کا جلد ازالہ کریں گے-چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم کی منصوبہ بندی کیلئے پی ڈی ایم اے اور دیگر محکمے فوری کام کریں -


 وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے عوامی فلاح کے منصوبے رکوا دئیے۔منصوبے روکنے پر ترقیاتی منصوبوں کی لاگت بڑھ گئی۔ تاھم انہوں نے رواں مالی سال کے لئےمختص 20 ارب روپے کے فوری کام شروع کرانے کا حکم دیا ۔وزیر اعلیٰ پرویز الہیٰ کی سیلاب سے متاثرہ علاقے چک پتیات کی جاں بحق بچی زبانی بی بی کے والد شوکت حسین سے ملاقات کی اورشبانہ کے والد  کو 8 لاکھ روپے کا امدادی چیک دیا۔


یہ بھی پڑھیں: انفینکس اور ٹیکنو موبائلز کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں


 وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اورسیلاب متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا


وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سیلاب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے ہیں جہاں سیلاب متاثرین کو وبائی امراض سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جارہی ہے   اورجاں بحق افراد کے لواحقین کو 8،8لاکھ روپے کی مالی امداد دی جارہی ھے ۔


 سیلاب زدگان اور امدادی کارروائیوں سے متعلق بریفننگ کے دوران وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ ڈی جی خان اور راجنپور کے سیلاب زدہ علاقوں میں 21 فلڈ ریلیف کیمپس قائم ھیں ۔

 ڈی جی خان اور راجنپور کے 236 مواضعات متاثر ہوئے، 141869 ایکڑ پر فصلوں کو نقصان پہنچا،  10394 گھروں کو جزوی اور مکمل نقصان پہنچا۔ ڈی جی خان اور راجنپور میں 433542 ایکٹر رقبہ زیر آب آیا۔119886 افراد رود کوہیوں کے سیلاب سے متاثر ہوئے۔


سیلاب زدگان کو تین وقت کھانا، صحت سہولیات ،پانی، جانوروں کے لئے چارہ اور دیگر سہولتیں دی جارہی ہیں،سیلابی پانی سے 2703 افراد کو ریسکیو کیا گیا


بروقت امدادی کارروائیاں کرنے پر ریلیف کمشنر پنجاب،پی ڈی ایم اے ، کمشنر ڈی جی خان اور ڈیٹی کمشنرز ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا ۔اور کہا کہ راجن پور اور دیگر سیلاب متاثرین کی مدد میں کوئی کسر نہیں رہنی چاہیئے ۔ عوام کے جان ومال کی حفاظت کے لئے تما م تر وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کاراجن پور اورڈیرہ غازی خان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے زمینی دورے کے بعد فضائی دورہ کے دوران سیلاب سے متاثرہونے والے علاقوں کافضائی جائزہ لیا


اس دوران سیکرٹری آبپاشی پنجاب نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی ۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی امدادی سرگرمیوں کو مزید تیزکرنے کی ہدایت


یہ بھی پڑھیں: بارشوں اور سیلاب سے  تباہی، ریلیف سرگرمیاں تیزی سے جاری


متاثرہ افراد کوتسلسل کے ساتھ کھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی جاری رکھی جائےاورصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی ہر ممکن مدد کی جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی راجن پورکے بعد تونسہ کے سیلاب متاثرہ علاقے بستی چھٹانی پہنچے گئے سیلاب متاثرین سے ملاقات


وزیر اعلی چودھری پرویز الٰہی نے سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیااور ان کی دلجوئی کی۔ وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے سیلابی ریلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی


وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے جاں بحق افراد کے ورثاء میں 8،8 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کئے۔شادن لنڈ فوڈ سنٹر اور گندم زیر آب والے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الہٰی نے متعلتہ افسران  ھدایت کی کہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر سیلاب زدگان کی آباد کاری کریں گے۔سروے کے عمل کو شفاف بنایا جائے گا۔چودھری پرویز الہٰی


مجموعی طور پر 21 مرد،خواتین اور بچوں کے ورثاء میں آٹھ،آٹھ لاکھ روپے کی مالی امداد کے چیکس تقسیم کئے ۔اراکین اسمبلی سردار محمد خان لغاری،خواجہ شیراز محمود،  سردار محمد محسن خان لغاری محمد حنیف پتافی،خواجہ داؤد سلیمانی، سردار سیف الدین خان کھوسہ، سردار محی الدین خان کھوسہ، سردار محمد سیف الدین خان کھوسہ،کمشنر ڈیرہ غازی خان او رمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔


یہ بھی پڑھیں: پرویز الٰہی کی پنجاب حکومت نے عوام کو زور کا جھٹکا دے دیا


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے