عمران خان کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی ، بڑی خبر آ گئی

عمران خان کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی ، بڑی خبر آ گئی

عمران خان کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی ، بڑی خبر آ گئی  

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی  کے چیئرمین  عمران خان ایک اوربڑی  مشکل میں پھنس  ، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے توشہ خانہ اسکینڈل میں نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو جلد بھجوانے کا فیصلہ کرلیا۔

 

 ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی  راجہ پرویز اشرف نے ریفرنس کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کو اعتماد میں لے لیا۔  انہوں  نے  قانونی اور آئینی ماہرین سے مشاورت کے بعد ریفرنس کی منظوری دی۔  یہ  ریفرنس وفاقی وزیر ایاز صادق نے دائر کیا تھا۔

 

 قانونی ماہرین کے مطابق سابق وزیراعظم  عمران  خان  کو توشہ خانہ اسکینڈل میں آرٹیکل 62 کے تحت نااہل کروایا جاسکتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوانے کا گرین سگنل دے دیا۔

 

یہ بھی پڑھیں :  پی ٹی آئی پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت، فیصلے کے اہم نکات، الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ آ گیا 


قومی اسمبلی ذرائع کے مطابق ریفرنس میں عمران خان پر  قانون اور قواعد کے خلاف توشہ خانہ کے تحائف حاصل کر کے انہیں فروخت کرنے کا الزام ہے۔ ریفرنس آئندہ ہفتے الیکشن کمیشن میں بھجوایا جائےگا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے