موبائل نیٹ ورکس اور صارفین
تحصیل تونسہ میں تمام موبائل نیٹ ورکس کی سروس انتہائی ناقص ہو گئی ہے۔ جس کے باعث شہری اذیت کا شکار ہیں۔ انٹرنیٹ سروس (3G and 4G) کے ساتھ ساتھ کال سروس بھی بہت سے نقائص کا شکار ہے۔
اب آتے ہیں ان تمام نیٹ ورکس کی سروس کا جائزہ باری باری لیتے ہیں۔
1۔یوفون (Ufone)
تحصیل تونسہ میں چلنے والے سب سے بڑے نیٹ ورک یوفون ( Ufone) کی کال سروس صارفین کو بہت سے مسائل کا شکار کر رہی ہے۔ کال کئی بار کاٹ کے ملانا پڑتی ہے کیونکہ یا تو کال کنکٹ نہیں ہوتی یا پھر آواز ہی نہیں آئی۔ کئی بار کال ملائی کہیں جاتی ہے مگر کسی اور جگہ مل جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوفون انٹرنیٹ پیکجز 2022
اکثر صارفین جانتے ہیں کہ یوفون کی انٹرنیٹ سروس پہلے ہی کوئی اچھی شہرت نہیں رکھتی۔ صارفین کو چند ایم بی ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کئی کئی منٹ انتظار کرنا پڑتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جیسے جیسے انٹرنیٹ کی مانگ بڑھتی جا رہی ہے ویسے ویسے صارفین دیگر نیٹ ورکس کی جانب مبذول ہوتے جا رہے ہیں۔
2۔ٹیلی نار (
Telenor)
ٹیلی نار موبائل نیٹ ورک تحصیل تونسہ میں چلنے والا دوسرا بڑا نیٹ ورک کہا جاتا ہے۔ اس کی سروس کبھی بھی شاندار نہیں رہی لیکن ان کی انتظامیہ کا ہاتھ ہمیشہ صارف کی نبض پر رہا ہے۔ اس لیے ٹیلی نار انتظامیہ نت نئی نئی آفرز اور سروسز متعارف کروا کر اس کے نیٹ ورک کو صارفین میں مقبول بناتی رہی ہے۔
پاکستان میں سب سے پہلے دو منفرد سروسز ایزی لوڈ (EasyLoad) ، اور ایزی پیسہ (Easypaisa) متعارف کرانے کا سہرا ٹیلی نار کے سر جاتا ہے۔ جس سے صارفین بہت آسانیاں میسر آئیں۔
اس کے ساتھ ساتھ ٹیلی نار انتظامیہ مختلف پیکجز اور آفرز متعارف کرانے میں بھی پیش پیش رہے ۔ اگر یوں کہیں کہ ٹیلی نار کی سمارٹ انتظامیہ نے صارفین کو نہ صرف اپنے ساتھ باندھ کے رکھا بلکہ مزید موبائل یوزرز کو بھی ٹیلینار کی جانب مبذول کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیلی نار تازہ ترین پیکجز| ٹیلی نار کال پیکجز| ٹیلی نار انٹرنیٹ پیکجز
اب آتے ہیں اس کے نیٹ ورک کی جانب ، آپ کو بتاتے چلیں کہ ٹیلی نار کا نیٹ ورک ابتداء سے کوئی اچھی کوالٹی کا نہ تھا۔ لیکن جیسے جیسے لوڈ بڑھتا گیا اس کا نیٹ ورک بیٹھتا چلا گیا۔ اس لئے اس کے نیٹ ورک میں آئے روز خرابیاں آتی رہتی ہیں۔ اچانک سگنل غائب ہو جانا ، کال کنکٹ نہ ہونا ، انٹرنیٹ کا غائب ہو جانا روز کا معمول ہے۔
3۔زونگ (ZONG)
زونگ پاکستان کے پہلے موبائل نیٹ ورک پاکٹل کا نیا نام ہے۔ پاکٹل بھی نئے دور کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار نہ تھا جیسے آجکل یوفون کر رہا ہے۔
پاکٹل چونکہ اینالاگ سسٹم پر بیسڈ تھا ۔جبکہ آنے والے نیٹ ورک جی ایس ایم(GSM) نیٹ ورک پر تھے۔ اس لئے مقابلہ کرنے کی بجائے آؤٹ ہو گیا۔ یوں اسے چین کی موبائل نیٹ ورک کمپنی چائنا موبائل نے خرید لیا اور اسے نیا نام "زونگ" دیا۔
زونگ کی انتظامیہ نے اپنے نیٹ ورک پر بہت توجہ دی اور نئے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر اس کے 3 جی اور 4 جی نیٹ ورکس کو بہت مضبوط بنایا اور اپنے نیٹ ورک کو انٹرنیٹ صارفین کیلئے بہت سے علاقوں میں سب سے پہلے پہنچا دیا۔ یہی وجہ ہے کہ زونگ کا 4 جی نیٹ ورک پاکستان کا سب سے بڑا اور مقبول نیٹ ورک بن چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زونگ کے اہم سروس کوڈز ، یہ کوڈ موبائل کا استعمال آسان بنا دیتے ہیں
لیکن شومئی قسمت زونگ نے بھی آجکل اپنے اس نیٹ ورک کی دیکھ بھال میں کوتاہی شروع کر دی ہے۔ تحصیل تونسہ میں یہ نیٹ ورک بھی آجکل اپنے صارفیں کو مشکلات بانٹ رہا ہے۔ انٹرنیٹ سپیڈ بہت کم ہو چکی ہے۔ سگنلز کا اچانک غائب ہو جانا بھی معمول بن چکا ہے۔
4۔ جاز
جاز ویسے تو پاکستان کا سب سے بڑا موبائل نیٹ ورک شمار ہوتا ہے مگر تحصیل تونسہ میں دیر سے آنے اور مہنگا نیٹ ورک ہونے کے باعث بالکل بھی مقبول نہ ہو سکا۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی ہر سروس تحصیل تونسہ میں سب سے آخر میں متعارف کروائی جاتی ہے۔ گو کہ یہ نیٹ ورک دیگر کی نسبت بہتر نیٹ ورک ہے۔ مگر سگنلز کے غائب ہونے کا سلسلہ اس نے بھی شروع کر رکھا ہے۔ بجلی موجود بھی ہو تو اس کے سگنل ایسے غائب ہو جاتے ہیں جیسے گدھے کے سر سے سینگ حالانکہ انہیں کیا معلوم کہ سگنل غائب نہیں کرنے کیونکہ گدھے نے سینگ پھنسائے ہوتے ہیں ۔ ایسے میں سگنل چلے جائیں تو بہت کوفت ہوتی ہے۔
اس لئے تحصیل تونسہ کے صارفین تمام نیٹ ورکس کی انتظامیہ دست بدستہ درخواست گزار ہے کہ اپنے نیٹ ورکس ٹھیک کریں نہیں تو ان کا انجام بھی وارد جیسا ہو گا۔


0 تبصرے