فین کے اظہار محبت پردیپیکا پڈوکون کا حیرت انگیز جواب

فین کے اظہار محبت پردیپیکا پڈوکون کا حیرت انگیز جواب

 

فین کے اظہار محبت پردیپیکا پڈوکون کا حیرت انگیز جواب

 

 

ممبئی( مانیٹرنگ  ڈیسک) بالی ووڈ کی سپراسٹارہیروئن و اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اظہار محبت کرنے والے فین کو ایسا جواب دیا کہ  تقریب میں موجود تمام لوگ  ہنس پڑے۔

 

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ  دیپیکا پڈوکون اپنے شوہر اداکار رنویر سنگھ کے ہمراہ امریکہ میں ایک تقریب میں شریک ہوئیں، جہاں اداکارہ اور مداح کا دلچسپ مکالمہ ہوا، جس نے ہر ایک کے چہرے پر ہنسی بکھیر دی۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے سین جوز میں ایک تقریب میں دیپیکا پڈوکون اپنے شوہر کے ہمراہ بطور چیف گیسٹ شریک ہوئیں۔

 

اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب کے دوران اداکارہ کے ایک فین نے چیخ کر انہیں ’آئی لو یو‘ کہا، جس پر دپییکا پڈوکون نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ’میں اب ایک شادی شدہ عورت ہوں‘، اُن کے اس جملے پر وہاں موجود ہر شخص ہنس پڑا۔


تقریب میں اداکارہ نے پنک شلوار سوٹ زیب تن کیا ہوا تھا، انہوں نے مداحوں کے لیے اپنی روایتی انداز میں تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔انہوں نے ساتھ ہی پوسٹ میں لکھا کہ وہ لوگ جو اپنے ماضی، تاریخ، اصلیت اور ثقافت سے لاعلم ہیں، وہ جڑوں کے بغیر درخت کی مانند ہیں، میری کمیونٹی کے لوگوں آپ کی محبت کا شکریہ۔


امریکی دورے کے دوران دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے شنکر مہادیون کے کنسرٹ میں اپنے والدین اور بہن کے ساتھ شرکت کی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آچکی ہیں۔

 

دیپیکا پڈوکون جو آخری بار کبیر خان کی فلم 83 میں رنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں، اب وہ پہلی بار ریتک روشن کے ساتھ فلم فائٹر میں جلوہ گر ہوں گی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے