کیا بڑا ہونے جا رہا ہے ؟ عمران خان نے پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کو طلب کر لیا
اسلام آباد
(اردو ورلڈ ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (PTI )کے
سربراہ عمران خان نے جماعت کے تمام رہنماؤں
کو فوری طور پر
طلب کر کے میدان
میں اتار دیا ہے۔ پی ٹی
آئی کے چیئرمین
عمران خان کی ہدایت پر بیرون ممالک گئے پی ٹی آئی رہنماؤں فیصل واوڈا، زلفی بخاری سمیت دیگر رہنما بھی بیرون
ممالک سے لاہور پہنچے۔ پاکستان میں
موجود رہنما فواد چوہدری، عثمان ڈار، فیصل جاوید سمیت دیگر
پی ٹی
آئی رہنما بھی لاہور میں موجود رہے۔ پارٹی
حکمت عملی کے
مطابق پی ٹی آئی
رہنما تمام حلقوں میں موجود رہ
کر ضمنی الیکشن کے عمل کی نگرانی کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں: عثمان بزدار شہباز شریف کی طرح شوبازی نہیں کرتا تھا، عمران خان کا ڈیرہ غازیخان میں جلسہ سے خطاب
کراچی سے
تعلق رکھنے والے
پی ٹی آئی کے
نااہل رہنما فیصل واوڈا
بھی اپنے پرائیوٹ گارڈز کے ہمراہ لاہور
پہنچے ہوئے ہیں۔ فیصلہ
کیا گیا ہے
کہ پولنگ ڈے کے موقع پر تمام رپورٹس
عمران خان کو براہ راست بھجوائی
جائیں گی۔
اسی طرح بابر
اعوان اور فیاض الحسن
چوہان راولپنڈی کے حلقہ پی پی 7 کے ضمنی الیکشن کی نگرانی
پر پر مامور ہونگے۔ لاہور میں شفقت محمود ، حماد اظہر جبکہ فواد چوہدری، فیصل جاوید لودھراں میں نگرانی کرینگے۔
ملتان میں شاہ
محمود قریشی، ملیکہ بخاری ہوں گے۔ زرتاج گل اور شیریں مزاری ڈیرہ غازی خان کا مورچہ
سنبھالیں گی۔
علی امین گنڈا
پور اور جمشید چیمہ بھکر، زلفی بخاری اور علی محمد خان جھنگ، شبلی فراز بہاولپور میں
ان ایکشن ہونگے ۔
قاسم سوری اور
عمر چیمہ مظفر گڑھ ، مراد سعید لیہ، فرخ حبیب فیصل آباد اور عثمان ڈار شیخو پورہ میں اپنے جلوے
دکھائیں گے ۔


0 تبصرے