![]() |
شفقت حیات شفق تقریب کے بعد یاسر کیانی کو اپنی کتاب پیش کرتے ہوئے |
پوٹھوہاری
ادبی فورم اور پوٹھوہار رائٹرز کلب کے زیراہتمام سید اعجاز مسعود کی کتاب کی تقریب
پذیرائی
گوجر خان (اردو ورلڈڈاٹ سائٹ) پوٹھوہاری ادبی فورم اور پوٹھوہار رائٹرز کلب کے زیراہتمام آل عمران پوٹھوہار لائبریری میں معروف شاعر زمان اختر زمان کی شخصیت پر سید اعجاز مسعود بخاری کی کتاب کی تقریب پذیرائی منعقد ہوئی ۔
مجلس صدارت میں منیر صابری کنجاہی ، شوکت محمود قاضی اور شیراز طاہر شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیئے: محمد توفیق کی کتاب کی تقریب پذیرائی: شاعرہ و مصنفہ شفقت حیات شفق کی خصوصی شرکت
جبکہ مہمانان خصوصی میں شریف شاد، ثاقب امام رضوی، انجم سلیمی، یاسر کیانی، احمد نواز کھوکھرشامل تھے
مہمانان اعزاز میں ناصر محمود کیانی، عابد جنجوعہ، ڈاکٹر عزیز فیصل ، احسان فیصل کنجاہی، منیر چشتی، صغیر آسی، ڈاکٹر
عابد جنجوعہ اور قمر عبداللہ تھے
مقررین اور شعراء میں عمران عامی، اشفاق بادل، فاروق منہاس، مبین مرزا، راجہ تسلیم کیانی، راجہ عمر کیانی، خلیل انجم، ناصر رضا بلوچ، تیمور اکبر، محترمہ شفقت حیات شفق، سید توقیر بخاری، عامر شفق، انیس الرحمٰن، نزاکت علی مرزا، آفاق خالد، شہزاد افق شامل تھے۔
اس دلکش اور خوبصورت تقریب کی نظامت کے فرائض معروف شاعر اور پیش کارنعمان رزاق اور معروف ادیب و ماہر قانون شاہد لطیف ہاشمی نے انجام دیئے۔
مقررین نے شاندار اور دلنشین انداز میں زمان اختر کی ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ واہ کینٹ، کشمیر، کلر سیداں اور نواح سے کثیر تعداد میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے تقریب میں شرکت کی۔
حق ٹرسٹ نے میزبانی کے فرائض احسن انداز میں ادا کئے۔
یہ بھی پڑھئے: مرے دل کی باتوں کو وہ جان پاتا۔۔۔ شاعرہ : شفقت حیات شفق
بعد ازاں شرکاء محفل کی زمان اختر زمان کی جانب سے پرتکلف کھانے سے تواضع کی گئی۔
شرکاء نے پوٹھوہاری ادب اور زبان کیلئے شوکت محمود قاضی کی خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر معروف شاعرہ و
مصنفہ محترمہ شفقت حیات شفق نے اپنی کتاب معروف شاعر یاسر کیانی کو ہدیہ کی۔



0 تبصرے