کار کو حادثہ، پتی والا کے رہائشی
جاں بحق، اہلیہ اور بیٹا زخمی
ریتڑہ( اردو ورلڈ)گھوٹکی کے قریب ٹریفک حادثہ میں ریتڑہ کی نواحی بستی پتی والا کے رہائشی اظہر حسین کلاچی جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ اور بیٹا زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیل کے مطابق اظہر حسین کلاچی جو ڈیرہ غازیخان میں رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں۔ وہ علاج کی غرض سے گمبٹ ضلع خیرپور سندھ جا رہے تھے کہ گھوٹکی کے نزدیک کار حادثے کا شکار ہو گئے۔
.
یہ بھی پڑھیئے: کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ، دو جاں بحق ، ایک شدید زخمی
اس جان لیوا حادثے میں اظہر حسین کلاچی جاں بحق ہو گئے جبکہ
ان کی اہلیہ اور بیٹا زخمی ہو گئے ہیں۔


0 تبصرے