پرویز الٰہی کو ووٹ کیوں نہیں دیا؟ چودھری شجاعت حسین نے سب بتا دیا

پرویز الٰہی کو ووٹ کیوں نہیں دیا؟  چودھری شجاعت حسین نے سب بتا دیا

 

پرویز الٰہی کو ووٹ کیوں نہیں دیا؟  چودھری شجاعت حسین نے سب بتا دیا

 

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان  مسلم لیگ ق(PML) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں  پرویز  الٰہی    کو ووٹ   نہ  دینے  کی   وجہ   بیان کر دی۔وزیراعلیٰ پنجاب  کے  انتخاب   کے بعد پی ایم ایل   کے سربراہ   نے   پہلا ردعمل جاری کر دیاہے ۔

 

 اپنے  ردعمل  میں   مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ  چودھری پرویز الٰہی 

میرا      وزیراعلیٰ کا امیدوار تھا اور آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا لیکن وہ پی ٹی آئی (PTI) کا امیدوار نہیں بن سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کے ساتھ 30 سال سے ایک اچھا تعلق رہا ہے۔


 یہ بھی پڑھیں: ترپ کا پتا کام آ ہی گیا، حمزہ  شہبازایک بار پھر وزیراعلیٰ منتخب

 

چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ وہ   کیسے ان  اداروں  پر  تنقید کرنے والوں کی حمایت کر سکتے ہیں۔ انہی اداروں کی وجہ سے پاکستان میں استحکام ہے۔  انہوں نے کہا  کہ تمام جماعتوں کے لیڈران اپنے ذاتی مفادات اور ذاتی سوچ کو بالائے طاق رکھیں تاکہ ملک مزید بحرانوں کا شکار نہ ہو، سیاسی مخالفت کو ذاتی مخالفت بنا کر غلط معنی نکالنے کی کوشش نہ کریں جس کو بھی اقتدار میں آنے کا موقع ملے وہ سیاسی مخالفین کے پاس جائے، ملک کے بہتر مفاد کیلئے مل بیٹھ کر مشاورت سے آگے بڑھیں،ملک کو مسائل سے نکالنے کےلئے سب کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔


 یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اور ق لیگ  کے کتنے   ارکان موجود؟ متضاد دعوے سامنے آ گئے 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے