پی ٹی آئی کو دھچکا ، اہم رہنما
کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا
جامشورو (اردو ورلڈ ) پی ٹی آئی (PTI) کو دھچکا مل گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما اپوزیشن لیڈر سندھ
اسمبلی حلیم عادل شیخ کو اینٹی کرپشن جامشورو نے گرفتار کرلیا ہے ۔
ترجمان کے مطابق حلیم عادل شیخ اینٹی کرپشن جامشورو میں دائر مقدمے کے حوالے سے پیش ہوئے تھے۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی اینٹی کرپشن جامشورو میں اپنے مقدمے کی سماعت پر حاضر ہوئے تھے۔
اینٹی کرپشن ڈائریکٹر ذیشان میمن کی جانب سے حلیم عادل شیخ کو گرفتار کیا گیا، حلیم عادل شیخ کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کیا جارہا ہے، اس سلسلہ میں اینٹی کرپشن حکام اور مقامی پولیس تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے ایم پی اے مسلح افراد کے ہمراہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال جا پہنچے ، ڈاکٹرز اور سٹاف کو دھکے اور دھمکیاں
ترجمان کے مطابق سندھ حکومت انتقامی کاروائیوں میں اندھی ہوچکی ہے اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو ناجائز تنگ کیا جا رہا ہے۔


0 تبصرے