وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے دن ہی مسلم لیگ ن کی بڑی کامیابی

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے دن ہی   مسلم لیگ ن کی بڑی  کامیابی

تصویر سوشل میڈیا


 

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے دن ہی   مسلم لیگ ن کی بڑی  کامیابی

 

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) آج وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ ہونے جارہی ہے۔ جس میں پی ٹی آئی(PTI) اور ق لیگ(PMLO) کے مشترکہ امیدوار چودھری پرویز الہیٰ کا مقابلہ پی ڈی ایم (PDM)کے امیدوار حمزہ شہباز شریف سے ہے۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے روز  ہی  ن لیگ (PMLN)کو بڑی خوشخبری مل گئی ہے۔ راولپنڈی کے حلقہ پی پی 7 میں مسترد شدہ ووٹوں کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ جس کے بعد پی ٹی آئی امیدوار شبیر اعوان کے ووٹوں کی تعداد میں 6 ووٹوں کا اضافہ ہوا  تھا ۔

 

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن   سے بری  خبر آگئی ، مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا

 

جبکہ  دوسری جانب ووٹوں کی جانچ پڑتال کے بعد ن لیگ کے راجہ صغیر کے ووٹوں میں 12 ووٹ کا اضافہ ہوا۔ الیکشن کمیشن  (ECP)کے ریٹرننگ آفیسر نے پی پی 7 کے نئے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے مطابق ن لیگ کے امیدوار راجہ صغیر کامیاب ٹھہرے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

 

مسلم لیگ ن  کے امیدوار راجہ صغیر کو اب پی ٹی آئی امیدوار پر 55 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔ پی ٹی آئی امیدوار کے ووٹ 68857 سے بڑھ کر 68863 ہوگئے ہیں۔ ن لیگ کے ووٹ 68906 سے بڑھ کر 68918 ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ ن لیگ کے امیدوار کو مسترد شدہ ووٹوں کی جانچ پڑتال سے قبل 49 ووٹوں کی برتری حاصل تھی۔

 

یہ بھی پڑھیں: پرویز الٰہی وزیراعلیٰ نہیں بن سکتے، بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے