رات گئے پی ٹی آئی کے اہم رہنمالاہور سے گرفتار، اہلخانہ نے تصدیق کر دی
لاہور(اردو
ورلڈ ویب ڈیسک) رات گئے پی ٹی آئی رہنما حلیم
عادل شیخ کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا۔ اہلیہ دعا بھٹو اور صاحبزادی عائشہ حلیم
نے تصدیق کر دی۔
حلیم عادل شیخ نجی دورہ پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب لاہور
پہنچے تھے، جہاں وہ لاہور کے مقامی ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے، رات تین سے ساڑھے تین
کے درمیان سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں ہوٹل میں داخل ہوئے اور حلیم عادل شیخ کو ان
کے کمرے سے حراست میں لیا۔
پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو حراست میں لینے کے بعد
نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ حلیم عادل کو حراست میں لینے کی سی سی ٹی وی فوٹیج
منظر عام پر آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں حلیم عادل شیخ کو سول کپڑے پہنے اہلکاروں
کے ہمراہ جاتے دیکھا کا سکتا ہے۔
لاہور پولیس
کی جانب سے حلیم عادل شیخ کو حراست میں لینے کی وجوہات کا نہیں بتایا گیا۔ حراست میں
لیتے وقت حلیم عادل شیخ کی جانب سے کوئی مزاحمت نہیں کی گئی۔
حراست میں لئے
جانے کی تصدیق حلیم عادل شیخ کی اہلیہ رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو اور ان کی صاحبزادی
عائشہ حلیم شیخ نے اپنے ٹوئٹر پیغامات کے ذریعے بھی کی۔
میرے شوہر حلیم عادل شیخ کو سول ڈریس میں ملوث افراد نے لاہور سے گرفتار کرلیا
— Dua Bhutto (@DuaBhutoPTI) July 6, 2022
حلیم عادل شیخ کی صاحبزادی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ان کے والد
رکن سندھ اسمبلی ہیں جنہیں بغیر اسپیکر کی اجازت کے حراست میں نہیں لیا جا سکتا ہے۔
I want to ask if there is any institution in this country that can tell me where my father is or who has taken him? He was picked up from his hotel in Lahore at 3:30 am by men in civilian clothing, we have no idea where he is right now or if he is safe! #WhereIsHaleemAdil pic.twitter.com/oFim9Z7K2f
— Ayesha Haleem Adil Sheikh (@ayesha_haleem) July 6, 2022
ذرائع کے مطابق حلیم شیخ کے خلاف سندھ کے مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ حلیم عادل شیخ گرفتاری سے بچنے کے لئے لاہور آئے تھے۔


0 تبصرے