گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بری خبر، گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بری خبر، گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ


گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بری خبر، گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ

 

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بری خبر، گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کر دیا گیا۔

 ٹیوٹا(Toyota) کے بعد ایک  اور  کمپنی   ہنڈا(Honda) نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 7 لاکھ 85 ہزار سے 14 لاکھ 50 ہزار قیمتیں بڑھا دیں، 1200 سے 1500 سی سی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

 

ہنڈا سٹی ایم ٹی 7 لاکھ 85 ہزار اضافے کے بعد 40 لاکھ 49 ہزار کی ہوگئی۔


گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بری خبر، گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ

 

تفصیلات کے مطابق ٹویوٹا کے بعد ہنڈا نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔ ہنڈا سٹی سی وی ٹی 8 لاکھ 10 ہزار اضافے سے 41 لاکھ 99 ہزار کی ہوگئی جبکہ سٹی سی وی ٹی 1500 سی سی 8 لاکھ 50 ہزار بڑھ کر 44 لاکھ 49 ہزار میں ملے گی۔


 اسی طرح سٹی اسپائر ایم ٹی 1500 سی سی 8 لاکھ 80 ہزار بڑھ کر 46 لاکھ 9 ہزار کی ملے گی۔ سٹی اسپائر سی وی ٹی 9 لاکھ بڑھ کر 46 لاکھ 99 ہزار کی ملے گی۔ بی آر وی، سی وی ٹی ایس ساڑھے 10 لاکھ اضافے کے بعد 52 لاکھ 99 ہزار میں ملے گی۔

 

یہ بھی پڑھیں:موٹرسائیکل کی مشہور کمپنی نے اپنا مشہور ماڈل بند کرنے کا اعلان

 

 ہنڈا سوک ایم سی وی ٹی ساڑھے 12 لاکھ بڑھ کر 67 لاکھ 99 ہزار کی ہوگئی۔ سوک 1500 سی سی اوریئل ایم سی وی ٹی 13 لاکھ اضافے سے 70 لاکھ 99 ہزار کی ملے گی۔ ٹربو 1500 سی سی ایل ایل سی وی ٹی ساڑھے 14 لاکھ بڑھ کر 80 لاکھ 99 ہزار کی ملے گی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے