سری لنکا نے گال ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔
گال
میں شروع ہونے والے
پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ
کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان
کی طرف
سے سلمان علی آغا آج سری لنکا کے
خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں، ڈیبیو کرنے والے سلمان علی آغا کو محمد یوسف نے ٹیسٹ
کیپ دی۔
سابق نامور
بیٹسمین محمد یوسف بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے ٹیم مینجمنٹ میں شامل ہیں۔
پاکستان کی کھیلنے
والی ٹیم
پاکستان کی طرف سے اس ٹیسٹ میں حصہ لینے والی گیارہ رکنی ٹیم میں کپتان بابر اعظم ، نائب کپتان محمد رضوان، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، اظہر علی، سلیمان علی آغا، محمد نواز، یاسر شاہ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ریپ اور جنسی ہراسمنٹ کیسز میں اضافہ ہونے لگا، قومی کرکٹر بھی پیچھے نہ رہے
سری لنکا کی
کھیلنے والی ٹیم
سری لنکا کی
گیارہ رکنی ٹیم میں کپتان دیمتھ کرونا رتنے، اوشادہ فرنینڈو، کوشال
مینڈس، انجیلو میتھیوز، دھننجایا ڈی سلوا، دنیش چندی مل، نروشن ڈکویلا، رمیش مینڈس،
مہیش ٹھیکشانا، پربتھ جے سوریا اور کاسن راجیتھا شامل ہیں۔
اس
موقع پر
پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے
کہ سری لنکا میں ہمارا بہت اچھا خیال رکھا گیا ہے، ابھی تک پوری ٹیم
اور منیجمنٹ کو کوئی
مشکل پیش نہیں آئی، انہیں ایسا نہیں لگا کہ حالات کی وجہ سے سیریز کو نقصان ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر نیا عالمی ریکارڈ بھی بنا ڈالا
بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ پریکٹس میچ میں بھی کوئی مشکل پیش نہیں آئی ، سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔


0 تبصرے