پولیس دہرے قتل کیس کے ملزمان فوری طور پر گرفتار کرے۔ عزیزاللہ قیصرانی

پولیس  دہرے  قتل  کیس  کے  ملزمان فوری  طور پر گرفتار کرے۔ عزیزاللہ قیصرانی

سکرین شاٹ


 

پولیس  دہرے  قتل  کیس  کے  ملزمان فوری  طور پر گرفتار کرے۔ عزیزاللہ قیصرانی

 

وہوا(نمائندہ اردو ورلڈ)  دوہرے قتل میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری باعث تشویش ہے۔  سیکورٹی ادارے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں  تیز کریں۔ ملزمان کی عدم گرفتاری سیکورٹی اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔جماعت اسلامی وھوا کے رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس

جاری ہے

 

عید الاضحیٰ کے دن مظلوم خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے امیدوار حلقہ پی پی 285عزیز اللہ خان قیصرانی،  امیر جماعت اسلامی وھوا محمد سلیم لاشاری، مولانا یوسف حلیم قیصرانی، محمد طارق اعوان،  قاری نعمان قیصرانی کے ہمراہ شہید جمعہ گل قیصرانی،  شہید رجب گل قیصرانی کے ورثاء  کے ہمراہ گفتگو  کرتے  ہوئے  انہوں  نے کہا کہ  علاقائی  امن  کو  کسی  قاتل  ، غنڈے    اور  ظالم  کے  ہاتھوں  یرغمال  نہیں  بننے  دیں  گے۔   پولیس ملزمان  کی گرفتاری  کیلئے  اپنے   بہترین  ذرائع  استعمال  کرے  ۔ ملزمان  کسی  رعایت  کے مستحق  نہیں۔

 

انہوں  نے  کہا  کہ  اگر  اس طرح  کے ظالم  اور جنونی قاتل  دندناتے  پھریں  تو معاشرے عدم  تحفظ  کا  شکار  ہو جاتے  ہیں۔ لوگوں  کو تحفظ  کا احساس دلانا اور  مظلوم  خاندان  کو  انصاف  کی فراہمی بہت  ضروری ہے۔ جماعت  اسلامی اس  سلسلہ میں مظلوم  خاندان اور معاشرے  کے حساس افراد کے ساتھ  ہمیشہ  کھڑی  نظر آئے گی۔ اس موقع پرالخدمت فاؤنڈیشن وھوا کی جانب سے قربانی بھی عطیہ کی گئی۔

 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے