پی ٹی آئی کے ایم پی اے مسلح افراد کے ہمراہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال جا پہنچے ، ڈاکٹرز اور سٹاف کو دھکے اور دھمکیاں

پی ٹی آئی کے ایم پی اے  مسلح افراد کے ہمراہ  لیڈی ریڈنگ ہسپتال جا پہنچے ، ڈاکٹرز اور سٹاف کو دھکے اور دھمکیاں

 

پی ٹی آئی کے ایم پی اے  مسلح افراد کے ہمراہ  لیڈی ریڈنگ ہسپتال جا پہنچے ، ڈاکٹرز اور سٹاف کو دھکے اور دھمکیاں

 

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی آصف خان لیڈی ریڈنگ اسپتال کےقوائد ضوابط کی خلاف ورزی کرتے  ہوئے  مسلح افراد کے ہمراہ ہسپتال میں داخل ہو گئے۔  

 

ایم پی اے آصف خان مسلح  افراد  کے ہمراہ لیڈی ریڈنگ اسپتال میں پھرتے رہے ، وہ نگہداشت وارڈ میں بھی ان مسلح  افراد  کے ہمراہ گئے۔


 یہ بھی پڑھیں: بے روزگاری نےایم ایس سی ڈگری ہولڈر نوجوان  کو سوئپر بھرتی ہونے پر مجبور کر دیا

 

ترجمان لیڈی  ریڈنگ  اسپتال محمد عاصم کا کہنا ہے کہ ایل ار ایچ اور خصوصاً نگہداشت وارڈ میں اسلحہ لے جانا منع ہے  مگر   اسپتال انتظامیہ نے  متعلقہ ایم پی اے کے ساتھ تعاون کیا اور ان کے خلاف کوئی   کارروائی نہیں کی۔

 

تیمور سلیم جھگڑا وزیر صحت خیبرپختونخوا  کا مؤقف

وزیر صحت کے پی کے  تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ رکن اسمبلی آصف  خان  کے گن مین عیادت کے وقت ویڈیو  بھی  بنا رہے تھے جو پالیسی کے خلاف ہے۔

 

وزیر صحت  نے کہا کہ گن مین نے آئی سی یو میں ٹیکنیشن اور ڈاکٹروں کو دھکے بھی دیے۔

 

ایم پی اے آصف خان کا مؤقف

پی ٹی آئی کے ایم پی اے آصف خان نے کہا کہ مسلح افراد  میرے  گن مین  تھے   جو میں  اپنی   حفاظت   کیلئے   ساتھ رکھتا  ہوں ۔ میں  اسپتال  میں  ایک مریض   کی عیادت   کرنے   گیا تھا۔  مریض کی عیادت کے   موقع     پر آئی سی یو کے ٹیکنیشن نے میرے ساتھ بدتمیزی کی۔ 

 

پی    ٹی   آئی    کے   ایم پی  اے   آصف خان کا کہنا ہے کہ محکمۂ صحت کو ٹوئٹس کے ذریعے چلایا جا رہا ہے، انہوں  نے   صوبائی وزیر کو اس سے متعلق آگاہ بھی کیا لیکن شنوائی نہ ہوسکی۔


یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کو پنشن سے محروم کرنے کی تیاری کر لی گئی


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے