خواجہ شیراز محمود کی ریتڑہ میں ٹی پارٹی میں شرکت، مسائل کے حل کی یقین دہانی

خواجہ شیراز محمود  کی ریتڑہ میں ٹی پارٹی میں شرکت، مسائل کے حل کی یقین دہانی

فوٹو: اردو ورلڈ


 

 

خواجہ شیراز محمود  کی ریتڑہ میں ٹی پارٹی میں شرکت، مسائل کے حل کی یقین دہانی

 

ریتڑہ(نعمت  اللہ ملکانی   سے ) مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ مشکلات کے باوجود کوشش ہے کہ عوام کے مسائل کا حل ان دہلیز پر ہو۔ ان خیالات کا اظہار ایم این اےخواجہ شیراز محمود کی ریتڑہ میں  سردار عالم شیر خان چیف لاشاری، محمد رفیع قمر جروار، غلام اکبر پو تھی جروار کے ہاں  ٹی پارٹی کے موقع پر کیا۔

 

اس موقع پر انہیں ریتڑہ اور گردونواح میں مقیم شہریوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا۔

 

جس پر انہوں نے کہا کہ ملکی حالات تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہے ہیں۔ ملک کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے۔ عوام مہنگائی، بیروزگاری اور امن و امان کی تشویشناک صورتحال سے گزر رہے ہیں۔ لیکن ان کی کوشش ہے کہ عوام کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے۔ اس سلسلہ میں وہ آئے روز متعلقہ افسران سے مل کر مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں کی جلد تکمیل کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔ 

 

اس موقع پر کثیر تعداد میں اہل علاقہ بھی موجود تھے

 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے