پرویز الٰہی
وزیراعلیٰ نہیں بن سکتے، بڑا دعویٰ سامنے آ گیا
لاہور(ویب ڈیسک)
مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر رکن صوبائی اسمبلی سردار خیل طاہر سندھو نے دعویٰ
کیا ہے کہ پرویز الہی 15 منٹ کیلئے بھی وزیراعلیٰ نہیں بن سکتے، 22 جولائی کو پرویز
الہٰی کو 22 ایم پی اے ووٹ نہیں دینگے۔
میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے خیل طاہر سندھو نے کہا کہ مسلم
لیگ ن (PMLN)
کارکن مطمئن رہیں، حکومت مدت پوری کرے گی، کہیں نہیں جا رہی، حمزہ شہباز شریف قانونی،
جمہوری اور واضح اکثریت کیساتھ وزیراعلیٰ منتخب ہوں گے۔
خلیل طاہر سندھو
نے کہا کہ چودھری پرویز الہٰی کو وزارت اعلیٰ
بنانے میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے بعض ارکان اسمبلی مطمئن نہ ہوں تو ان کے درمیاں صلح کروانا ہماری
ذمہ داری نہیں، عمران خان ان کے ساتھ اخلاق سے گری گفتگو کی بجائے وقت کا اور ایوان
کے ارکان کا انتظار کریں۔
دوسری جانب رہنما
مسلم لیگ ق و رکن قومی
اسمبلی مونس الہٰی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر
ٹویٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ ن اور
ان کے اتحادیوں کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں صرف 144 ارکان پنجاب اسمبلی موجود
تھے۔
پرویز الٰہی
کے فرزند مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون پی ٹی
آئی (PTI)اور
پی ایم ایل ق(PMLQ)
کے ایم پی ایز پر نظر رکھنے کی بجائے پولیس اور آئی بی کو اپنے بندوں کے پیچھے لگائے۔
اسی طرح وزیراعلیٰ
پنجاب کے 22 جولائی کو ہونے والے الیکشن کے لیے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے اپنے اراکین صوبائی اسمبلی کو ایک ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔
پارٹی چیئرمین عمران
خان کی ہدایت پر میاں محمودالرشید نے نوٹس
جاری کیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں چودھری پرویز الہٰی
ہی پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں اس لیے پارٹی
کے تمام اراکین اسمبلی الیکشن کے روز پرویز الہٰی کو ووٹ دیں۔
پی ٹی آئی (PTI)کی
جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے میں تمام اراکین اسمبلی کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ
22 جولائی کو پنجاب اسمبلی کےایوان میں
اپنی حاضری یقینی بنائیں۔ غیر حاضری یا ووٹ سے انحراف
کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی تصو رہوگی
اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر نااہلی کی کارروائی کی جائے گی۔
پی ٹی آئی کی
جانب سے جاری
کردہ اس ہدایت
نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام پی ٹی آئی ارکان صوبائی
اسمبلی کو بذریعہ ای میل اور گھر کے
پتوں پر بھی نوٹسز بھجوائے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ
اس سے
قبل وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے پریس کانفرنس کرتے
ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے ہمارے 5 ووٹ کم ہیں، 22 جولائی کو 5 ارکان
نہ پہنچ سکے تو پرویزالٰہی وزارت اعلیٰ ڈھونڈتے پھریں گے۔


0 تبصرے