پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی کا پول پہلی بارش نے ہی کھول دیا، عثمان بزدار کا اپنا شہر پانی میں ڈوب گیا
تونسہ شریف (اردو ورلڈ ) پی ٹی آئی حکومت کی چار سالہ کارکردگی کا پول پہلی ہی بارش نے کھول دیا۔ سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا اپنا شہر پانی ڈوب گیا۔
تونسہ شریف کے نوجوان صحافی آصف شہزاد نے اپنے فیس بک لائیو میں دکھایا ہےکہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا اپنا شہر کس طرح پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ بیچ سڑک لوگوں نے عوام کو گڑھوں میں ڈوبنے سے بچانے کیلئے بانس ڈالے ہوئے ہیں تاکہ آنے جانے والے لوگ ہوشیار رہیں اور کہیں اندھے گڑھے کا شکار نہ ہو جائیں۔
پچھلے ساڑھے تین سال عثمان بزدار کے ترقیاتی کاموں کا بہت شور رہا ہے مگر پہلی ہی بارش نے یہ بھرم تہس نہس کر دیا ہے۔ لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ عوام کی قیمتی اشیاء پانی میں ڈوب کر ناکارہ ہو چکی ہیں اور آمدورفت میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب نے تونسہ میں اربوں روپے کے 21 منصوبوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھ دیا۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تونسہ شہر کے صوبائی حلقے پی پی 286 سے ایم پی اے منتخب ہونے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب بنے تھے۔ وہ ساڑھے تین سال سے زائد عرصہ تک اس عہدے پر رہے۔ اس دوران بہت دعوے کئے گئے مگر اپنے صرف ایک شہر کو بھی رہنے کے قابل نہیں بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: لیہ تونسہ پل تاخیر کا شکار کیوں؟
دیکھتے ہیں اب وہ اگلے الیکشن میں کس دعوے اور اعلان کے ساتھ اتریں گے اور عوام کو کون سے سبز باغ دکھائیں گے ؟ عوام بھی اس انتظار میں ہیں کہ کب وہ دن آئیں اور وہ انہیں اپنے کئے گئے وعدے یاد دلا سکیں۔


0 تبصرے