پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبریں، شاہ محمود قریشی کا مؤقف بھی سامنے آ گیا

پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبریں، شاہ محمود قریشی کا مؤقف بھی سامنے آ گیا

 

پیپلزپارٹی میں شمولیت کی خبریں، شاہ محمود قریشی کا مؤقف بھی سامنے آ گیا

 

ملتان(اردو ورلڈ مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ راجا ریاض کہہ رہے ہیں میں پیپلز پارٹی میں جا رہا ہوں، میں کہتا ہوں پیپلز پارٹی میں میری جوتی جاتی ہے۔ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سے ملاقات کا سوچ بھی نہیں سکتے۔


  سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرا پورا خاندان عمران خان کے ساتھ ہے، مجھے نواز شریف اور آصف علی زرداری کی جانب سے دعوت تھی، میں نے سوچ سمجھ کر عمران خان کا ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نوجوانوں کو جواب دینا آتا ہے، راجا ریاض کو قائد حزب اختلاف کہتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔


شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خاتون جن کا سیاست سے تعلق نہیں، ان کے خلاف باتوں کی مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر گھر میں ماں اور بہنیں ہیں شائستگی کے دامن کو نہ چھوڑیں۔

شاہ محمود قریشی نے چند روز قبل ہی ایک جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2018 کے انتخابات میں ان کی پنجاب اسمبلی کی نشست پر ناکامی کے پیچھے خود ان کی پارٹی تھی۔

تاہم انہوں نے اس حوالے سے کسی کا نام نہیں لیا تھا۔

 

اس کے علاوہ انہوں نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں بھی شرکت نہیں کی تھی جس میں عمران خان اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا تھا۔

 

خیال رہے کہ راجا ریاض نے ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ شاہ محمود قریشی کی بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کے ساتھ دو گھنٹے طویل ملاقات ہوئی۔

انہوں نے اپنے دعوے میں یہ بھی کہا تھا کہ آخری اطلاعات تک شاہ محمود قریشی کی معافی قبول کرلی گئی ہے اور وہ جلد پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کریں گے۔

 

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے قبل راجا ریاض سمیت پی ٹی آئی کے 2 درجن اراکین قومی اسمبلی نے اپوزیشن کی حمایت اختیار کرلی تھی۔

 

بعدازاں 10 اپریل کو 342 اراکین پر مشتمل ایوان میں 174 اراکین کی حمایت سے عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تھی۔

 

جس کے نتیجے میں بننے والے اتحادی حکومت میں راجا ریاض قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بن گئے تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے