نوکریاں ہی نوکریاں، وفاقی حکومت کا اہم اعلان سامنے آ گیا

نوکریاں ہی نوکریاں، وفاقی حکومت کا اہم اعلان سامنے آ گیا

 

نوکریاں ہی نوکریاں، وفاقی حکومت کا اہم اعلان سامنے آ گیا

 

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی  حکومت   نے  وفاقی اداروں کی 3 ہزار سے زائد آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی، اس   سلسلہ  میں  مختلف  محکموں   کیلئے  الگ الگ این او سی جاری کر دیئے۔

 

تفصیلات کے مطابق پڑھے لکھے بیروزگار نوجوانوں کے لئے بہت  اچھی خبر آگئی،وفاقی اداروں کی 3 ہزار سے زائد آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی  گئی،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہر ادارے کیلئے الگ الگ این او سی جاری کر دیئے،نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی 700 آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی۔

 

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی  کا  نیا  سپیکر  کون؟  بڑی  خبر  آ  گئی

 

جی ایچ کیو کی 310 آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی گئی جبکہ پاکستان پوسٹ میں گریڈ 7 تک 2246 آسامیوں خالی ہیں جن پر بھرتیاں کی جائیں گی،وزارت دفاع کے ماتحت محکمہ میں 383 آسامیوں پر بھرتی کی منظوری،نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کی 9 آسامیاں،ڈی آئی جی جنگلات کی گریڈ 19 کی آسامی پر بھرتی ہوگی،بھرتی ریکروٹمنٹ پالیسی و باضابطہ قواعدو ضوابط ہو گی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے