عمران خان کے گھر کا فون ٹیپ کیا گیا،سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے۔شیریں مزاری

عمران خان کے گھر کا فون ٹیپ کیا گیا،سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے۔شیریں مزاری

 

عمران خان کے گھر کا فون ٹیپ کیا گیا،سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے۔شیریں مزاری



اسلام آباد: تحریک انصاف کی رہنما شریں مزاری نے انکشاف کیا کہ عمران خان کے گھر کا فون ٹیپ کیا گیا، سپریم کورٹ عمران خان کی فون ٹیپنگ پر ازخود نوٹس لے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما شریں مزاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے آفیشل اوران آفیشل فون ٹیپنگ سےمنع کیا، فون ٹیپنگ سے متعلق 1997 میں سپریم کا فیصلہ تھا، جس میں کہا تھا کہ فون ٹیپنگ ہرگز نہیں ہونی چاہئے۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ 2015ء میں ثاقب نثار کے دور میں پتہ چلا فون ٹیپنگ ہورہی ہے، سپریم کورٹ نے آفیشل اور ان آفیشل فون ٹیپنگ سے منع کیا، سپریم کورٹ نے بار بار فیصلہ دیا کہ فون ٹیپنگ جرم ہے۔

سابق وزیر نے کہا کہ فون ٹیپنگ کر کے پوری حکومت گرائی گئی ، سوال یہ ہے کہ فون ٹیپنگ کیوں ہو رہی ہے ، عمران خان کے گھر کا فون ٹیپنگ کیا گیا، جب عمران خان وزیراعظم تھے اس وقت سیکیور لائن کی ٹیپنگ ہو رہی تھی۔ سپریم کورٹ ازخودنوٹس لے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انصار عباسی نے اپنے وی لاگ میں بتایا کہ عمران خان اور اعظم خان کی ایک آڈیو آئے گی، اگر وہ آڈیو پبلک ہوگی تو قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔

شیریں مزاری نے کہا کہ جب اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ تھا اسی وقت پورے ملک میں جلسے ہوئے، ہمارے جلسوں سے یہ لوگ گھبرا گئے ہیں۔

معاشی صورتحال کے حوالے سے رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ یہ تباہی کی طرف جارہے ہیں آئی ایم ایف میں پھنس گئےہیں، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ کرپشن کے حوالے سے قانون ٹھیک کریں، کرپشن پر احتساب کرو، آپ مزید سیاسی بحران کیوں بڑھا رہے ہیں الیکشن کی تاریخ دیں۔

مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مریم نواز ہر روز حکومت میں مداخلت کرتی ہیں، مریم نواز سزا یافتہ ہیں انہیں سرکاری دستاویز دکھا رہے ہیں۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کیخلاف کرپشن پر کچھ نہیں مل رہاتوفیملی کو نشانہ کر رہے ہیں، کس نے کیا کردار ادا کیا سب واضح طور پر سامنے آ رہے ہیں۔

آئی ایم ایف کے حوالے سے سابق وزیر نے کہا کہ آئی ایم ایف سمیت کوئی بھی اس حکومت کو امداد دینے کو تیار نہیں ، سب کو پتہ ہے کہ قوم نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر دیا ہے، حالات بہت برے 3 ماہ میں ریزروز آدھے ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ہٹانے میں امریکا کے اپنے مفادات تھے، عمران خان نے امریکا کو ایبسلوٹلی ناٹ کہا تھا، امریکا نے کہا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کیا جائے۔
شیریں مزاری نے مزید کہا کہ امریکا ہندوستان کو ملا کر ایل اوسی پر مداخلت کرائے گا، یاد رکھیں قوم امریکا کی سازش کو نہیں بھولے گی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے