پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے کتنے ارکان موجود؟ متضاد دعوے سامنے آ گئے

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اور ق لیگ  کے کتنے   ارکان موجود؟ متضاد دعوے سامنے آ گئے

 

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی اور ق لیگ  کے کتنے   ارکان موجود؟ متضاد دعوے سامنے آ گئے

 

لاہور( اردو ورلڈ) اس وقت پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ پی ٹی آئی اور ق لیگ اتحاد کے ارکان اسمبلی ہال میں پہنچ چکے ہیں۔ اس سے پہلے یہ ارکان اسمبلی 4 بسوں میں ہوٹل سے اسمبلی ہال پہنچے ۔ پنجاب اسمبلی پہنچنے پر پرویز الہٰی  کے فرزند اور رکن قومی اسمبلی  مونس الٰہی نے  ارکان کی گنتی کی اور انہیں کمیٹی روم پہنچا دیا گیا۔ کسی رکن اسمبلی کو باہر جانے کی جازت نہ تھی۔ ارکان اسمبلی نے نماز جمعہ بھی کمیٹی روم میں ادا کی۔


یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے دن ہی   مسلم لیگ ن کی بڑی  کامیابی 


کتنے ارکان پنجاب اسمبلی میں موجود ہیں اس بارے میں متضاد دعوے سامنے آئے ہیں۔


شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے  186 اراکان پنجاب اسمبلی اس وقت اسمبلی ہال میں موجود ہیں۔ 


یہ بھی پڑھیں: کون بنے گا پنجاب کا وڈا چودھری؟ کون کس کے ساتھ، فیصلہ آج


جبکہ ن لیگ کے رہنما رانا مشہود نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے مخالف  اتحاد کے  175 ارکان اسمبلی ہال پہنچے ہیں۔ جبکہ آزاد ذرائع 180 کے قریب بتا رہے ہیں۔


 اب دیکھنا یہ ہے کہ کس کا دعویٰ سچ ثابت ہوتا ہے کچھ دیر میں سب سامنے آ جائے گا۔   لیکن یہ سیاست ہے  اور یہ ایک دھندا ہے۔ اس لئے  جھوٹ بھی بڑے فخر سے بولا جاتا ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے