موٹرسائیکل کی مشہور کمپنی نے اپنا مشہور ماڈل بند کرنے
کا اعلان
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کا نقصان صارفین کو مقبول ترین موٹرسائیکل کی بندش سے برداشت کرنا ہوگا۔ پاک سوزوکی کمپنی نے پاکستان میں اپنے مقبول ترین موٹرسائیکل ماڈل کی مزید پروڈکشن بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اس نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی موٹر سائیکل جی ایس 150 ایس ای کی مزید تیاری نہیں کرے گی اور نہ ہی اس کے مزید آرڈرز قبول کیے جائیں گے۔
صنعتی ذرائع کے مطابق پاک سوزوکی کمپنی کو پیٹرول کی قیمتوں اور مقامی کرنسی کی قدر میں کمی، شپنگ کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور کٹس کی درآمد میں مسائل کا سامنا تھا جس کی وجہ سےجی ایس 150 ایس ای کو باضابطہ طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
پاک سوزوکی موٹرز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی اپنی مقبول ترین موٹرسائیکل جی ایس 150 کی پروڈکشن روک کر اس کی جگہ 125 سی سی موٹر سائیکل متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ منصوبے کو ابھی حتمی شکل نہیں دی گئی۔


0 تبصرے