دعا زہرا کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا، میڈیکل بورڈ نے عمر کا تعین کر لیا
دعا زہرا کی
عمر کے تعین کے لیے میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی ہے جس میں لڑکی کی عمر 15
سال کے قریب قرار دی گئی ہے۔
دعا زیرا کے
والد مہدی کاظمی کی درخواست پر محکمہ صحت سندھ نے دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے
10 رکنی بورڈ تشکیل دیا تھا۔
میڈیکل بورڈ
نے دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لئے ہڈیوں اور دانتوں کے ایکسرے، خون کے ٹیسٹ اور جسمانی
معائنے سمیت دیگر ٹیسٹ کئے تھے۔
The Medical Board has verified the truth which Parents have been telling since 2.5 months. As per Board #DuaZehra is nearest to 15 yrs of age negating previous medical report which placed Dua at 17. Thus proven that NADRA documents are accurate & Dua in reality is a 14yr child.
— M. Jibran Nasir 🇵🇸 (@MJibranNasir) July 4, 2022
میڈیکل بورڈ
کی سربراہ پروفیسر صبا سہیل کی جانب سے سربمہر میڈیکل رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ آفتاب
احمد بگھیو کی عدالت میں جمع کرادی۔
میڈیکل بورڈ
نے مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر کو میڈیکل رپورٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے، جب کہ
سماء ڈیجیٹل نے بھی میڈیکل رپورٹ کے مندرجات کی آزادانہ طور پر تصدیق کرائی ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں
جبران ناصر نے کہا کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق دعا زہرا کی عمر 15 سال کے قریب
ہے جو پچھلی میڈیکل رپورٹ کی نفی کرتی ہے جس میں دعا کی عمر 17 سال بتائی تھی۔
مہدی کاظمی کے وکیل کا کہنا ہے کہ نئی عمر کے تعین کا مطلب ہے کہ اس معاملے میں اغوا، کم سن بچوں کی شادی، اور جنسی جرائم کے جرائم کی تمام دفعات لاگو ہوتی ہیں۔


0 تبصرے