ملک اس وقت شدید معاشی
اور اقتصادی بحران کا شکار ہے، حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی۔ مینا جعفر لغاری
جام پور(نمائندہ اردو ورلڈ) تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی ممبر ایگزیکٹو کونسل وسابق ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر مینا جعفر خان لغاری نے سردار حاجی غلام رسول خان رند، مرزا شہزاد ہمایوں خان مغل کے ہمراہ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت شدید معاشی اور اقتصادی بحران کا شکار ہے، حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی عوام پریشانی سے دو چار ہیں ، ملک و قوم کو اس وقت شدید بحران سے صرف عمران خان ہی نکال سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمران خان کے کامیاب جلسہ میں بھر پور شرکت کرنے پر ایم این اے سردار جعفر خان لغاری لغاری ہاؤس جام پور میں کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
یہ بھی پڑھیں: کیا بڑا ہونے جا رہا ہے ؟ عمران خان نے پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کو طلب کر لیا
قبل ازیں ڈاکٹر مینا جعفر خان لغاری نے قمر خان احمدانی ،حافظ ڈاکٹر احمد ندیم آحمدانی ،ملک عبدالکریم خان ڈھول،ملک محمد یوسف آرائیں، ملک فیض محمد لاکھا، سید محمد سلیم شاہ، محمد حسین فریدی کچھیلا سے بات چیت کے دوران کہا کہ امپورٹڈ حکومت ملک و قوم کو غلط سمت کی طرف دھکیل رہی ہے عالمی سطح پر ملک کو وہ پذیرائی نہیں مل رہی جو عمران خان کے دور اقتدار میں مل رہا تھا مہنگائی بیروزگاری نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، بجلی کے خود ساختہ ریٹ مقرر کرکے لوڈشیڈنگ سے تو عوام پہلے مررہی تھی اب امپورٹڈ حکومت کے بڑھتے ہوئے ریٹس نے عوام کو نڈھال کر دیا ہے، عوام کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں اب عوام کی نظریں عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت داخلہ نے اہم فیصلے کر لئے، اب گرفتاریاں ہوں گی
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت وقت اپنی نااہلی چھپانے کیلئے ملک و قوم کو تباہی کی طرف پہنچانے پر تلی ہوئی ہے، سترہ جولائی کے ضمنی انتخابات میں قوم لوٹوں اور ملک دشمن عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو کر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کو کامیاب کرائیں تاکہ ملک پر دوبارہ عوام کی طاقت سے حکومت بنا کر ملک و قوم کو ترقی و خوشحالی کی طرف گامزن کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: پی پی 288 ضمنی الیکشن ٹاکرا، کس کی جیت کس کی ہار؟
ڈاکٹر مینا جعفر خان لغاری نے
مزید کہا کہ ملک میں اس وقت آئین و قانون نام کی کوئی چیز نہیں رہی ہر طرف اجارہ
داری قائم ہے، آئندہ الیکشن فری اینڈ فیئر ہوئے تو تحریک انصاف کثیر تعداد میں
نشستیں لیکر ایک بار پھر عوامی حکومت بنائے گی۔


0 تبصرے