کراچی: سہراب گوٹھ میں صورتحال کشیدہ، گاڑی کو آگ اور پولیس افسر سے اسلحہ اور موبائل چھین لیا گیا

کراچی: سہراب گوٹھ میں صورتحال کشیدہ، گاڑی کو آگ اور پولیس افسر سے اسلحہ اور موبائل چھین لیا گیا

 

کراچی: سہراب گوٹھ میں صورتحال کشیدہ، گاڑی کو آگ اور پولیس افسر سے اسلحہ اور موبائل چھین لیا گیا

 

حیدرآباد میں ہوٹل پر جھگڑے کے دوران ایک سندھی  نوجوان کے بلال کاکا  کے قتل پر کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں   صورتحال  کشیدہ   ہو  گئی  ہے۔  سہراب   گوٹھ  اور  گردونواح   میں  احتجاج کے دوران مشتعل افراد نےالآصف اسکوئر کے قریب ایک    گاڑی کو آگ لگا دی۔

 

سہراب گوٹھ کے قریب گزشتہ    روز     کی   طرح   آج بھی ہنگامہ آرائی کے واقعات کے دوران پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 15   سے  زائد   افراد کو گرفتار کرلیا۔

 

ڈی ایس پی سہراب گوٹھ سہیل فیض کے مطابق مسلح لوگوں  نے سہراب گوٹھ میں الآصف اسکوئر کے قریب گاڑی کو آگ لگا دی۔

 

اس موقع پر ڈی ایس پی سہراب گوٹھ چوہدری سہیل فیض اور    ان     کی ٹیم نے فوری طور پر الآصف سکوائر کے  قریب موقع پر   پہنچ کر کارروائی کی اور کار جلانے اور ہنگامہ آرائی کرنے  والے  15 افراد کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔

 

ڈی ایس پی چوہدری سہیل فیض نے یہ     بھی      بتایا کہ گزشتہ روز کے ہنگاموں کے دوران 150 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

 

پولیس نے ان   پرتشدد  واقعات   میں  ملوث   گرفتار اور فرار ملزمان کے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں مقدمات درج کرلیے ہیں جبکہ زبردستی دکانیں بند کرانے والے ملزمان کے خلاف مبینہ ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 

کراچی  پولیس   کے  مطابق    انہوں    نے سہراب گوٹھ کے اطراف سے اب تک 165 افراد کو حراست میں لیا  ہے جبکہ درج   کئے   گئے   مقدمات میں 55 افراد گرفتار ہیں جبکہ دیگر سے زیر حراست    افراد   سے   تفتیش جاری ہے۔

 

واضح رہے کہ 12 جولائی کو حیدرآباد کے ہوٹل پر جھگڑے کے دوران ایک    سندھی     نوجوان بلال کاکا کے قتل کے بعد حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں ہوٹل بند کردیئے گئے تھے۔

 

اسی  طرح     ایک   اور    واقعے   میں   سہراب گوٹھ میں احتجاج کے دوران بس ٹرمینل پر حملہ آور ملزمان نے ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس افسر سے سرکاری اسلحہ، گولیاں اور موبائل فون چھین لیا۔

 

پولیس ذرائع   کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے میں تعینات پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر تراب شاہ سپر ہائی وے پر بس ٹرمینل میں ڈیوٹی پر تعینات تھے کہ احتجاج کرنے والے ملزمان نے دیگر املاک کی طرح سہراب گوٹھ بس ٹرمینل پر بھی حملہ کیا اس دوران پولیس نے ملزمان پر لاٹھی چارج کیا۔

 

بھگدڑ اور ہاتھا پائی کے دوران حملہ  آور    ملزمان نے اے ایس آئی تراب شاہ کا سرکاری نائن ایم ایم پستول، اس کی 600 گولیاں اور وہاں موجود سب مشین گن کی ساڑھے سات سو گولیاں اور موبائل فون چھین لیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق حملہ آوروں نے پولیس افسر کے چھینے ہوئے ہتھیار سے بھی فائرنگ کی، ذرائع کے مطابق ملزمان نے موٹر وے ایم نائن، سپر ہائی وے اور سروس روڈ پر کاروں، موٹرسائیکلوں اور دیگر گاڑیوں میں سوار اور پیدل افراد سے لوٹ مار بھی     کی۔

 

ان   واقعات   کے   سلسلے میں مقدمات درج کرلئے گئے ہیں، ڈی ایس پی سہراب گوٹھ سہیل فیض کے مطابق اسلحہ چھیننے والے ملزم کو شناخت کرلیا گیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے