شدید بارشوں کی پیشگوئی، گلگت بلتستان ٹورزم اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ نے الرٹ جاری کر دیا
گلگت: ڈپٹی کمشنر /چیرمین ڈی ڈی ایم اے گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ نے ضلع گلگت کے تمام عوام الناس کو مطلع کیا جا تا ہے کہ محکمہ موسمیات کے پیشگوئی کے مطابق مور خہ 13 تا 17 جولائی2022 کے دوران ملک بھر کی طرح ضلع گلگت میں مون سون بارشوں کا امکان ہے۔ جس کی وجہ سے گاڑیوں کاپھسلنا،لینڈسلا ئیڈنگ اور سیلاب کاخدشہ ہے۔لہذا ضلع گلگت کے تمام عوام النا س کو تنبیہ کیاجا تا ہے کہ ندی نالوں، دریاوں اور پہاڑی علاقوں میں سفر کر نے سے گریز کریں۔
ا س کے علاوہ عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے کہ اس دوران گاڑیوں میں غیرضروری سفرسے اجتناب کریں۔کسی بھی ناگہانی صورت حال کے پیش نظر بلخصوص نلتر،گاشو، پہوٹ، کارگاہ،،بگروٹ، ہراموش، بارگو، شرٹ اورجگلوٹ گوروکے عوام النا س کومطلع کیا جا تا ہے کہ ایسے نالوں یا پہاڑی علاقے جہا ں لینڈ سلائیڈنگ یا پتھر گرنے کا خطرہ ہو وہاں پر روزمرہ امور کے سلسلے میں سفرسے گریز کریں۔اور ایسے افراد جو لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں،دریا کے قریب رہائش پذیر ہیں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ ہنگامی صورت حال میں
بر وقت کاروائی کے لئے درجہ زیل نمبرات پر اطلا ع دیں۔
ڈسٹرکٹ کنٹرول
روم 920100-920102 -05811
الفا کنٹرول
روم اے سی آفس گلگت:-920724 -05811
ڈی ڈی ایم اے
گلگت: 930346/03151885015 -05811
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایگزیکٹیو انجینئرز B&R اور POWER کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹے کے لئے سٹاف بمعہ مشینری الرٹ رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ریسکیو 1122 انچارج گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مشینری ااور سٹاف کو کسی بھی ہنگامی صورت حال کے لئے الرٹ رکھیں۔
ڈپٹی کمشنر
گلگت نے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گلگت
/ دنیور / جگلوٹ میں جملہ فیلڈ سٹاف کو کسی بھی ہنگامی صورت میں بروقت کاروائی کے پیش
نظر الرٹ رکھیں۔



0 تبصرے