عمران خان کا لمبا چھکا، اہم سیاسی رہنما سابق وفاقی وزیر پی ٹی آئی میں شامل

عمران خان کا لمبا چھکا، اہم سیاسی  رہنما  سابق وفاقی وزیر پی ٹی آئی میں شامل

 

عمران خان کا لمبا چھکا، اہم سیاسی  رہنما  سابق وفاقی وزیر پی ٹی آئی میں شامل

 


لودھراں (اردو ورلڈ  ویب ڈیسک) پی پی 224 اور 228 کےضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی(PPP) کے  سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ نے پاکستان تحریک انصاف (PTI) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

 

 اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ ناصر بیگ کی شمولیت سے پی ٹی آئی کی قوت اور طاقت بڑھےگی، ایک زمانےمیں سیاست کا محور ذوالفقار علی بھٹو تھے،آج عمران خان ہیں۔

 

عامرڈوگر نے کہا کہ پاکستان فیصلہ کن موڑ پر آگیا ہے۔عمران خان روشنی اور امید کی آخری کرن ہیں۔

 

عامر ڈوگر نے دعویٰ کیا کہ پنجاب کی 20 نشستوں پر پی ٹی آئی بھاری اکثریت سےکامیاب ہوگی۔

 

خیال رہے کہ ناصر بیگ 40 سال سے زائد عرصے تک پیپلز پارٹی کا حصہ رہے اور پیپلز پارٹی کے دور ہی میں وفاقی وزیر بھی رہے۔کہا جاتا ہے کہ 2015 میں انہوں نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر ن لیگ (PMLN)میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

 


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے